Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارت کو بہت کچھ سوچنا چاہیے، سابق امریکی عہدیدار

    By Khabrain Newsستمبر 7, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:

    امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ مارک کمٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ قربت سے بھارت کو بہت کچھ سوچنا چاہیے۔

    بھارتی صحافی برکھادت نے برطانوی ٹی وی میزبان کے شو کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز میں شائع اپنے مضمون میں بتایا کہ اگرچہ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے حوالے سے امریکی رویے اور بھارتی جذبات کے درمیان خلیج کا کچھ اندازہ تھا لیکن برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن کی میزبانی میں ایک حالیہ شو میں یہ بڑھتی ہوئی خلیج میرے سامنے اور واضح ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ مورگن کے مہمانوں میں امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل مارک کِمٹ بھی شامل تھے جو سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ تھے اور 30 سالہ فوجی خدمات کے حامل ہیں۔

    برکھادت نے بتایا کہ مارک کمٹ نے مجھے اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے بھارت کی ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے نہ جھکنے والی پوزیشن کو ’’تکبر‘‘ قرار دیا اور پھر کہا کہ امریکا اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان حالیہ قربت پر بھارت کو سوچنے پر مجبور ہونا چاہیے۔

    بھارتی صحافی نے بتایا کہ شو کا پس منظر چین کی فوجی طاقت کا مظاہرہ تھا، جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ کھڑے تھے اور سوال تھا کہ کیا چین عالمی منظرنامے میں نیا ’’سربراہ‘‘ بن گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے ایک دن قبل مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تصویر سب کے ذہنوں میں تازہ تھی اور سابق امریکی عہدیدار مارک کِمٹ اور دیگر افراد جاننا چاہتے تھے کہ بھارت ’’آمروں‘‘ کے حلقے میں کیا کر رہا ہے۔

    برکھادت نے امریکی صدر کے اقدامات کو کھلی منافقت سے تعبیر کیا تاہم چین کے بارے میں محتاط رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ گالوان کے بعد اور حال ہی میں آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی کھلی حمایت کے پر میں چین سے آنے والی تصویروں کو فی الحال محض حکمتِ عملی سمجھتی ہوں۔

    بھارتی صحافی نے ایک اور امریکی تجزیہ کار کے حوالے سے کہا کہ میں نے اس بارے میں بات کی تاکہ امریکی عوام کے رجحان کا اندازہ لگا سکوں تو تجزیہ کار نے بتایا کہ لوگ عام طور پر تجارتی پالیسی جیسے تکنیکی موضوعات پر رائے نہیں رکھتے جبکہ بھارتی صحافی نے بتایا کہ میں نے جواب دیا کہ یہ تجارتی پالیسی نہیں، بلکہ جغرافیائی سیاست، سیکیورٹی اور عالمی سلامتی کا معاملہ ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.