Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سمندر کی سطح بلند ہے، شاید بارش کا پانی نہ اترے، میئر کراچی کا شہریوں کو صبر کا مشورہ

    By Khabrain Newsستمبر 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سمندر کی سطح بلند ہے، شاید وہ پانی نہ لے، انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران صبر کا مشورہ دیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو رقوم کی ادائیگی کے اعدادوشمار دیے تھے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فرق آیا ہے۔ اب وہ ٹاؤن چیئرمین جو اختیارات یا وسائل کا رونا روتے تھے، تھوڑا بہت کام کرنا شروع کردیا ہے۔ تھوڑا بہت احساس ان میں آیا ہے کہ مسئلہ اختیارات و وسائل یا پیسے کا نہیں، نیت کا تھا ۔ ان تمام ٹاؤن چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بارش کی صورتحال پر کراچی کے شہریوں کو آگاہ کرنا چاہوں گا کہ آج کل اور پرسوں 8 سے 10 ستمبر کی پیش گوئی ہے۔ سندھ اور کراچی دونوں جگہ پر بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے لیے 4 ماہ کام کرتے ہیں اور یہ کام تواتر کے ساتھ جاری رہا ۔ نالے صاف ہونے سے گزشتہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کر پائے ۔ روایتی چوکنگ پوائنٹس اور جن جگہوں پر کام ہورہا ہے ان کا خود معائنہ بھی کیا ہے۔ نالوں کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گجر نالہ، اورنگی نالہ، محمود آباد تینوں نالوں پر صفائی کی گئی۔ 43 بڑے دیگر نالوں پر بھی کام جاری رہا ۔ اضافی پمپس انسٹال کیے ۔ انڈرپاسز کی اپنی مشینری اور اضافی پپمس انسٹال کیے ۔ نشیبی علاقوں میں مشینوں کے ساتھ عملہ بھی تعینات کیا گیا۔ واٹر سیوریج کی 120 گاڑیاں بھی فیلڈ میں ہوں گی ۔ ان کے لیے اضافی ایندھن مہیا کیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ دونوں سے ایمرجنسی پلان کے بارے میں بات ہوئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لوگ بارش میں افراتفری میں باہر نکلتے ہیں ۔ اس سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور کام میں خلل آتا ہے ۔ ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈنز مل کر کام کریں گے ۔ کچھ اہم چوکنگ پوائنٹس جہاں لوگ پھنسے تھے، وہاں ریلیف کیمپس بنائے ہیں، شہریوں کو پانی بسکٹ مہیا کریں گے۔ بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چیئرمینز گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ نالوں کی ایک گنجائش ہے جو 40 ملی میٹر ہے ۔ 40 ملی میٹر سے زائد بارش کا اثر آتا ہے۔ انتظامیہ متحرک رہی، میئر ڈپٹی میئر اور وزیر اعلیٰ و دیگر نمائندے بھی متحرک رہے۔ کچھ گھنٹوں میں ہی پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا تھا ۔ ریلیف کے کام کو تیزی سے مکمل کریں گے۔ عوام افراتفری نہ پھیلائیں تعطیل سمیت دیگر فیصلے حکومت کرے گی ۔ ہماری اطلاعات تھیں کہ دن میں خطرناک بارش نہیں اس لیے تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا۔ شہری قیاس ارائی نہ کریں، اس کی وجہ سے افراتفری ہوتی ہے۔ عجلت میں نکلنے والے راستوں میں پھنس جاتے ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ بارش کی صورت میں شہری دو ڈھائی گھنٹے صبر کریں ۔ ہم اس دوران پانی کی نکاسی کریں گے تاکہ شہریوں کو تکلیف کم ہو۔ جہاں پانی رکے گا وہاں دو سے ڈھائی گھنٹوں میں پانی کی نکاسی کی جائیگی ۔ تمام 46 نالے سمندر میں گرتے ہیں۔ کل چاند گرہن تھا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بلند لہروں کا زمانہ ہے۔ سمندر زور پکڑتا ہے پانی کو دھکیلتا ہے لیتا نہیں۔ ہائی ٹائیڈ میں ہوسکتا ہے سمندر پانی نہ اٹھا سکے ۔ سمندر کے آؤٹ فالٹ ڈرینز کا بھی دورہ کیا ہے۔ نہر خیام الٹی سمت میں بہہ رہی ہے۔ آج نالہ بالکل صاف تھا ۔ ہم نے اپنا کام کیا لیکن چرنا کریک سے پانی نہر خیام میں آرہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر نہیں بلکہ شمالی علاقوں کا سندھ میں آنے والا پانی سمندر میں گرے گا، وہاں بھی انتظامیہ کو چیلنج درپیش ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے سیاست شروع کردی جاتی ہے۔ منعم ظفر شاید سمندر سنبھال سکیں ۔ مجھے پتا ہے اس کے جواب میں پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ انتظامیہ نہیں جو کیفے پیالہ پر بیٹھ کر چائے پی رہی ہو، ہم کام کررہے ہیں ۔ عملے نے پہلے بھی محنت کی آئندہ بھی کہوں گا کہ محنت کریں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کہتی تھی کہ کام اسلام آباد سے نہ ہوں۔ اب کیونکہ ان کا میئر نہیں تو وہ کہتے ہیں کام اسلام آباد سے ہونا چاہیے۔ ماضی میں جہاں ایس آئی ڈی سی ایل نے کام کیا اس کا نتیجہ خراب ہوا ۔ انہوں نے مقامی نمائندوں سے مشاورت نہیں کی۔ مین ہولز پر سڑک بنادی ۔ کے آئی ڈی سی ایل نے ایم اے جناح روڈ پر بھی یہی کام کیا ۔ وفاقی حکومت کے سامنے وزیر اعلیٰ سندھ نے یہی موقف رکھا ۔ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کام لوکل گورنمنٹ سے کیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کسی کا بھی ہو اس ٹاؤن کے ذریعے یہ کام کیا جائے۔ اگر شہر کی سطح کا کام ہے تو اس کی اجازت کے ایم سی اور واٹر بورڈ سے منظوری کے بعد کیا جائے ۔ بلدیہ کا کام اسی لیے رکوایا گیا۔ پی آئی ڈی سی ایل کا چیف ایگزیکٹو کون ہے ؟۔ کیا وہ کراچی کے عوام کو جواب دہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیماڑی میں ایک ارب روپے کا اسپورٹس کمپلیکس کا پراجیکٹ ہے ۔ کے ایم سی کی اجازت کے بغیر گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام روک کر اسٹیشن بنانے کا آغاز کیا گیا ۔ مصطفئ کمال کا احترام کرتا ہوں ۔ کیا مجھے اپنی پراپرٹی کی حفاظت کا اختیار نہیں۔ پی آئی ڈی سی ایل مادر پدر آزاد نہیں ہے۔ سٹی کونسل سے اجازت کے بعد کام کیا جائے ۔ پی آئی ڈی سی ایل تو کھود کر چلی جائیگی ، پھر انہیں کون پکڑے گا ؟۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ پی آئی ڈی سی ایل کو احکامات جاری کریں کہ ہم سے مشاورت منظوری کے بعد کام کرے۔ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ ہمارے کیے ہوئے کام کو خراب کریں۔ ایم پی اے فہیم پٹنی کو بھی اس موقف سے آگاہ کیا ہے۔ کام پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پراسیس مکمل کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں منافقت نہیں چلنے دوں گا ۔ بارش بعد جماعت اسلامی کی منافقت کو ایکسپوز کروں گا ۔ مجھے معلوم ہے ان کے پاس کتنا ٹیکس آرہا ہے روڈ کٹنگ کے 14 کروڑ روپے پڑے ہیں۔ ہمارے اتحاد سے وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے۔ ان کے اتحاد سے کراچی میں ان کی حکومت ہے ۔ ن لیگ کے دوست سے بات کی، گلے شکوے ہوتے ہیں۔ یہ سب سیاست کا حصہ ہے۔ اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے کراچی تک اتحاد ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو فارم 47 کہتے ہیں۔ کراچی کی خدمت اور منافقت کا خاتمہ ہمارا ٹارگٹ ہے۔ جس طرح اس شہر سے دہشت گردی ختم کی اسی طرح منافقت بھی ختم کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ شارع فیصل نہیں ڈوبی تھی بلکہ کچھ مقامات پر پانی جمع ہوتا ہے۔ ڈرگ روڈ کے انڈر پاس کے پانی کا چیلنج تھا ۔ اس میں ایئر بیس اور دیگر دو نالوں کا پانی آتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سمندر کو پانی لینا ضروری ہے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.