کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا، جہانزیب نامی دلہا کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ شادی کے روز شام 6 بجےجہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیاکہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔
والد نے الزام عائد کیا کہ جہانزیب کو اغواکیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

