تازہ تر ین

ایشین کپ کوالیفائرز: افغانستان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے

اسلام آباد: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کیلئے  افغانستان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

رولز کے مطابق افغانستان ٹیم کو میچ سے 2  روز قبل، یعنی 7 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے لیکن ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان فٹبال ٹیم کا پروگرام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف) ذرائع کے مطابق افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دیں، کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی وجہ سے کمیونیکشن کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔

پی ایف ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایف ایف کو افغان فیڈریشن سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ویزا ریفرنس نمبر ملے،  جس کے بعد پی ایف ایف نے متعلقہ حکام کو پراسیس فاسٹ ٹریک کرنے کی درخواست کردی تھی۔

ذرائع پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ امید ہے منگل کی صبح افغانستان فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے مل جائیں گے۔

قائم مقام سیکٹری پی ایف ایف  شاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن افغانستان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوشاں ہے،  2  برادار ممالک کے درمیان یہ فٹبال میچ خطے میں کھیل کی ترقی کیلئے اہم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain