تازہ تر ین

افغان طالبان کی اسلام آباد اور وانا حملوں کی مذمت

کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور  وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ 

 افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا اور وانا میں تعلیمی مرکزپر حملہ افسوسناک ہے، ان دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کے بیان میں دھماکوں اور حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے جبکہ وانا میں بھی 2 روز قبل کیڈٹ کالج پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر ناکام بناتے ہوئے تمام 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے دہشتگردافغانستان سے مکمل رابطے میں تھے جبکہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وانا حملے اور اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کے ٹھس شواہد بین الاقوامی فورمز پر پیش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain