Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم سے خود کہتا آﺅ دونوں استعفیٰ دیدیں بیان نے سیاسی کھڑاک کر دیا

    By Daily Khabrainجون 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے بے پناہ محنت سے کام ہوا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت توانائی کے منصوبوں میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔اپریل 2015ءمیں چین کے صدرشی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران توانائی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور آج بعض منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اوربعض مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے 2018ءمیں ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا تھا ،وہ پورا ہونے کو ہے۔وہ آج اندرون شہرمیں مسلم لیگ(ن) کے سینئرکارکنوں اورمعززین علاقہ سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سیاسی بصیرت سے نوازا ہے کیونکہ چین کے صدر کے دورے کے بعد وزیراعظم کی قیادت میںمئی2015ءمیں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے ہونے والے اجلاس میں،میں نے سی پیک کے علاوہ اپنے وسائل سے توانائی منصوبے لگانے کی تجویز دی،اس اجلاس میںمتعلقہ محکموں و وزارتوں کے وزراءاورسےکرٹریز و اعلی حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے تمام شرکاءنے اپنے وسائل سے توانائی منصوبے لگانے کی میری تجویز کی بھر پور مخالفت کی لیکن وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنی سیاسی بصیرت کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیااوراپنے وسائل سے توانائی کے منصوبے لگانے کے حق میں فیصلہ دیااور پنجاب میں اپنے وسائل سے 3600 میگاواٹ کے گےس سے بجلی پےدا کرنے کے کارخانے لگانے کا فےصلہ ہوا ۔1200 مےگاواٹ کے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح ہوچکاہے جبکہ بلوکی اورحوےلی بہادر شاہ مےں گےس پاور پراجےکٹس تکمےل کے آخری مراحل مےں ہےں ۔انہوںنے کہا کہ چےن نے توانائی منصوبوں مےں 36ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کر کے دوستی کا حق نبھاےا ہے،بلاشبہ چےن پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے اورپاکستانی قوم چےن کے اس احسان عظےم کو کبھی فراموش نہےں کرسکتی اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے چےن کی سرماےہ کاری کی صورت مےں توانائی بحران کے خاتمے کا دروازہ کھلا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ”ےوٹرن خان“کے دھرنوں کے باعث قوم کے قےمتی10ماہ ضائع ہوئے اوردھرنوں کے دوران چےنی سرماےہ کارےہا ں سے چلے گئے تھے اورڈ رتھا کہ کہےں پھر اےسا واقعہ ہونے سے سی پےک کے منصوبوں مےں کوئی رخنہ نہ پڑ جائے اورملک کہےں سے کہےں نہ پہنچ جائے کےونکہ ڈورےاں بھی ہلتی ہےںلہذااسی مقصد کے پےش نظرمےرے تجوےز پر وزےراعظم نے اپنے وسائل سے 3600مےگاوا ٹ کے گےس پاور پلانٹس لگانے کا فےصلہ کےااورکہا کہ شہبازشرےف ٹھےک کہہ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگانے کے منصوبے کی تجوےز کی سب شرکاءاجلاس کی جانب سے مخالفت سے مجھے اےسا محسوس ہوا کہ جےسے مےں نے کوئی بڑا جرم کردےا ہے تاہم مےں نے کہا کہ قوم سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا وعدہ وزےراعظم نے کےا ہے اورجواب بھی وزےراعظم نے دےنا ہے۔جب قوم وزےراعظم سے پوچھے گی تواس وقت اس تجوےز کی مخالفت کرنے والے کہےں نظر نہےں آئےں گے اورقوم الےکشن مےں آپ سے ہی سوال کرے گی کہ بجلی کہاںہے۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نے سےاسی بصےرت اورقوم کےساتھ اپنی محبت کے پےش نظر اپنے وسائل سے توانائی منصوبے لگانے کی مےری تجوےزکو منظور کےا۔3600مےگاوا ٹ کے ان گےس پاور پلانٹ کے منصوبوں پر دن رات کام کےا جارہا ہے اوروزےراعظم محمد نوازشرےف کا اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگانے کا جرا¿تمندانہ فےصلہ سود مند ثابت ہوا ہے ۔پاکستان سے لوڈ شےڈنگ کے اندھےرے چھٹ جانے کا وقت آگےا ہے۔خدانخواستہ اگرتوانائی کے منصوبے لگانے مےں کامےاب نہ ہوتے تو مےں وزےراعظم محمد نوازشرےف کو کہتا آئےں ہم دونوں استعفیٰ دےں کےونکہ ہم وعدے کے مطابق بجلی نہےں دے سکے لےکن اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ توانائی منصوبوں کے باعث لوڈ شےڈنگ مےں نماےاں کمی آئی ہے اورکئی منصوبے آئندہ چندماہ مےں مکمل ہوں گے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف نے 20کروڑ عوام سے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کےے گئے وعدے کی لاج رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کا اشارہ مےرے لئے حکم کا درجہ رکھتا ہے ۔مےری کوشش ہوتی ہے کہ کل کا کام آج ہی کرلوں ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم کا3600مےگاواٹ کے گےس پاور پراجےکٹس لگانے کا دانش مندانہ فےصلہ قوم اور مسلم لےگ(ن) کا بھرم رکھے گا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلا س منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے نئے پلان کی منظوری دی گئی -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے-با صلاحیت اور تربیت یافتہ اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز سے زیور تعلیم سے آراستہ کرسکتے ہیں-انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تربیت کے لئے نیا مربوط پلان وضع کر لیا ہے اوراساتذہ کو پرائمری ، ایلیمنٹری، ہائر سکینڈری لیول پر تدریسی تربیت دی جائے گی اورسکول لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہاہے-انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سکولوں کے سربراہوں کو 28دن کی تربیت دی جائے گی اورنئے تربیتی پروگرام پر عملدرآمد سے عالمی معیار کے اساتذہ تیار ہوں گے-انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے اورتربیتی اداروں کو سنٹرز آف ایکسیلینس بنایاجائے گا-انہوںنے کہا کہ تربیت کے تمام نظام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی ہوگی-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم سمیت ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیاہے اورمیرٹ کی بنیاد پر 80ہزار باصلاحیت اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.