Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”قطری شہزادہ بھاگ گیا“

    By Daily Khabrainجون 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( آن لائن‘آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے ، لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسٹیٹس کو کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں یا تبدیلی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ، اسٹیٹس کو کی جماعتوں نے ملک کے اداروں کوتباہ کیا، نوازشریف ان مافیا کے گاڈ فادر ہیں جو ملک کو لوٹ رہے ہیں، لگ رہا ہے (ن)لیگ جے آئی ٹی پر حملہ کریگی،مگرخبردارکررہا ہوں یہ 1997 نہیں، نذر گوندل کی فیملی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ منگل کے روز نتھیا گلی میں پیپلز پارٹی کے راہنما ،سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسٹیٹس کو کے ساتھ رہنا ہے یا تبدیلی چاہتے ہیں،سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے ، نوازشریف ان مافیا کے گاڈ فادر ہیں جو ملک کو لوٹ رہے ہیں، لگ رہا ہے (ن)لیگ جے آئی ٹی پر حملہ کریگی،مگرخبردارکررہا ہوں یہ 1997 نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں طے کیا کہ کیسز نہیں کھولے جائیں گے، پیش گوئی کررہا ہوں یہ پھنس گئے ہیں، قطری شہزادہ بھی گواہی کیلیے نہیں آرہا، حسین نواز کی تصویر میں ہے کیا؟ حسین نواز پر سنگین الزامات ہیں، کیا یہ شاہی خاندان ہے۔ عمران خان نے دعوی کیا کہ ن لیگ کے بہت لوگ شامل ہوناچاہتے ہیں،مگر کارروائی کے ڈر سے آگے نہیں آرہے، ،جب جے آئی ٹی کا فیصلہ ہوا تو ن لیگ کے وزیر خوشی منارہے تھے، پہلے یہ فیصلے پر خوشیاں منا رہے تھے اب جے آئی ٹی کو متنازع بنانے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کبھی بھی نیچے سے اوپر نہیں آتی بلکہ اوپر سے نیچی آتی ہے، جو بھی تحریک انصاف میں آرہے ہیں وہ پارٹی کے ویڑن کی وجہ سے آرہے ہیں،سندھ میں بہت بڑا خلا ہے،لوگ وہاں تبدیلی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہے اورایران پڑوسی ہے،پاکستان کو دونوں کواکٹھاکرنا چاہیے، قطرکی صورتحال کے بعد اب مسلمانوں میں بڑی واضح تفریق آگئی ہے ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنما نذر محمد گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ، نذر محمد گوندل نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، چیرمین عمران خان کی موجودگی میں ایک اہم ترین فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، بھاری دل کے ساتھ پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ رہا ہوں، جب تک عمران خان کے ساتھ رہیں گے ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کے بغیر شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں، قطری شہزادہ وہ آخری سہاراتھے جسکا شریف خاندان کو آسرا تھا، گذشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قطری شہزادہ وہ آخری سہاراتھے جس کا شریف خاندان کو آسرا تھا، عمران خان نے کہا کہ قطری شہزادے کے بغیر شریف خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں، اگر قطری شہزادے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو اس کا مطلب ہوا کہ شریف خاندان کے پاس ظاہر کرنے کو منی ٹریل نہیں رہی، انہوں نے الزام لگایا کہ لندن فلیٹس کرپشن کی رقم سے خریدے گئے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.