Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ذیابیطس کی 5ویں قسم باضابطہ طور پر تسلیم

    By Khabrain Newsاپریل 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ذیابیطس نامی بیماری جسے عرف عام میں ’شوگر‘ بھی کہا جاتا ہے عام طور پر دو اقسام ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں پائی جاتی ہے تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اب ذیابیطس فائیو  نے بھی اپنے قدم جمالیے ہیں۔

    ذیابیطس کے بارے میں آگاہی ضروری ہے کیونکہ یہ ایک دائمی بیماری ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اگر اس پر فوری قابو نہ پایا جائے تو دل، گردوں، آنکھوں اور اعصاب کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔

    ذیابیطس کی نئی قسم ٹائپ 5 کیا ہے؟ اس کے ہونے کی وجوہات کیا ہیں اور کن لوگوں کو متاثر کرسکتی ہے؟ مندرجہ ذیل سطور میں جانیے۔

    بین الاقوامی سطح پر ذیابیطس سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن نے طویل سائنسی تحقیق اور بحث کے بعد اس بیماری کی ایک نئی، پانچویں قسم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ نئی قسم دنیا بھر میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو متاثر کرسکتی ہے، خاص طور پر وہ ممالک جہاں آمدنی کم یا درمیانی سطح کی ہے اور غذائی قلت ایک عام مسئلہ ہے۔

    سائنسی ویب سائٹ ”سائنس الرٹ” کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بیماری کو پہلے غذائی کمی سے جڑی ذیابیطس کے طور پر دیکھا جاتا تھا، تاہم اب اسے ایک الگ اور منفرد طبی حالت کے طور پر پہچان دی گئی ہے۔

    اب تک ذیابیطس کو چار بڑی اقسام میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ پہلی قسم ایک خودکار مدافعتی بیماری ہے جس میں جسم اپنے ہی انسولین بنانے والے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جبکہ دوسری قسم عام طور پر طرزِ زندگی سے جڑی ہوتی ہے اور اس میں جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتا ہے۔

    تیسری قسم لبلبے کو لاحق بیماری یا چوٹ کے باعث سامنے آتی ہے، اور چوتھی قسم حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔

    نئی تسلیم شدہ پانچویں قسم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طویل عرصے تک غذائی کمی کے باعث پیدا ہوتی ہے، جس سے لبلبہ متاثر ہوتا ہے اور انسولین بنانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

    تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ اس قسم میں مریضوں کے جسم میں انسولین کی پیداوار تو کم ہوتی ہے، لیکن وہ انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا نہیں کرتے، جو اسے دوسری قسم سے مختلف بناتا ہے۔

    اسی فرق کی وجہ سے روایتی علاج، خاص طور پر انسولین کا استعمال، ہر مریض کے لیے مؤثر نہیں ہوتا بلکہ بعض صورتوں میں نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے شوگر کی سطح خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں غذائی کمی لبلبے پر دیرپا اثرات ڈال سکتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم کی شوگر کو متوازن رکھنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔

    ماضی میں اس بیماری کی واضح تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے اسے دیگر اقسام کے ساتھ ملا دیا جاتا تھا، جس سے نہ صرف اس کی درست تعداد معلوم نہ ہوسکی بلکہ علاج کے مؤثر طریقے بھی سامنے نہ آسکے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی قسم کو تسلیم کرنا ایک اہم قدم ضرور ہے لیکن اس بیماری کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق ناگزیر ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

      چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق

      چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.