Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب حکومت کا فلاحی اقدام، مریم نواز نے 720 محنت کشوں کو مفت رہائشی فلیٹس فراہم کردیے

    By Khabrain Newsمئی 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے محنت کشوں کے لیے 720 مفت فلیٹس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محنت کشوں کے لیے خوشی کا دن ہے کیونکہ انہیں اپنی چھت اور ذاتی گھر نصیب ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنا گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے اور گھر ملنے کے بعد مالک مکان کی فکر ختم ہو جاتی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لیے گھر کے اخراجات پورے کرنا ہی مشکل ہو چکا ہے جب کہ مکان بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے امیر ہو یا غریب، جب انسان کا اپنا گھر بن جاتا ہے تو اس کے بچوں کے سر پر تحفظ کا سایہ آ جاتا ہے اور اس کی زندگی کی محنت کامیاب محسوس ہوتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ تقریباً 40 سال قبل نوازشریف نے محکمہ لیبر میں جو فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا تھا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف 720 خاندانوں کو گھروں کی چابیاں ملنے پر بے حد خوش ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا مزدور یہ فیصلہ نہیں کر پاتا کہ گھر کا کرایہ ادا کرے یا بچوں کی ضروریات پوری کرے۔ اسی لیے حکومت مزدوروں کو بغیر کسی معاوضے کے مفت گھر فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آج 720 خاندانوں کو گھر دیے گئے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں مزید 500 گھر تیار ہیں، اگلے تین سال میں 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزدوروں کو تین مرلے کے پلاٹس اور گھر بنانے کے لیے آسان قرضے بھی دیے جائیں گے۔

    مریم نواز  نے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت صرف سوا سال میں ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں، جو دنیا میں اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے، ایک لاکھ خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ 65 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں۔ حکومت نے آئندہ ساڑھے تین سال میں 5 لاکھ گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب” کی طرح “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم بھی ایک کامیاب ماڈل بن چکی ہے، وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جن افراد کے پاس زمین نہیں انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کے لیے قرض بھی دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ 40 ارب روپے کی لاگت سے 15 لاکھ محنت کشوں کو راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی مقامات پر مزدوروں کی جان و سلامتی کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    آخر میں مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومتوں کا اصل مقصد عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں توفیق دے تاکہ وہ ہر غریب کے گھر تک خدمت پہنچا سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.