Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کا انوکھا منصوبہ، والدین کو تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر نقد انعام ملے گا

    By Khabrain Newsمئی 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے گرتی ہوئی شرحِ پیدائش پر قابو پانے کے لیے ایک منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر والدین کو مالی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آبادی کی کم ہوتی شرح ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ کے مطابق حکومت تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو 30 ہزار بھارتی روپے جبکہ چوتھے بچے کی ولادت پر 40 ہزار روپے بطور انعام فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو اب بڑھتی عمر کی آبادی اور کم شرح پیدائش کے خطرات کو سمجھتے ہوئے زیادہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

     

    چندرابابو نائیڈو نے واضح کیا کہ حکومت آئندہ ایک ماہ کے اندر اس پالیسی کی مکمل تفصیلات جاری کرے گی، تاکہ عوام کو اس منصوبے سے متعلق مکمل آگاہی دی جا سکے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت دوسرے بچے کی پیدائش پر 25 ہزار روپے دینے کی تجویز پر غور کر رہی تھی، تاہم بعد میں ریاستی وزیر صحت ستیا کمار یادو نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کا دائرہ تیسرے اور اس سے زیادہ بچوں والے خاندانوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں اس جانب بھی توجہ دلائی کہ بہتر آمدنی اور بدلتے سماجی رجحانات کے باعث کئی جوڑے صرف ایک بچے پر اکتفا کر رہے ہیں، جبکہ بعض خاندان دوسرا بچہ بھی صرف مخصوص صنفی ترجیحات کی بنیاد پر پیدا کرتے ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی آبادی کو مستحکم رکھنے کے لیے فی خاتون اوسط شرح پیدائش کم از کم 2.1 ہونی چاہیے، اور اگر یہ شرح مسلسل کم ہوتی رہی تو مستقبل میں معاشی اور سماجی چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

    آندھرا پردیش حکومت کا یہ اقدام بھارت میں آبادی کے بدلتے رجحانات کے تناظر میں ایک غیر معمولی پالیسی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے سماجی اور معاشی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.