Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یومِ عرفہ پر 33 سال بعد مکہ مکرمہ میں کونسا نایاب فلکیاتی واقعہ رونما ہونے جارہا ہے؟

    By Khabrain Newsمئی 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مکہ مکرمہ : یومِ عرفہ پر 33 سال بعد مکہ مکرمہ میں سورج عین خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آجائے گا، یہ نایاب ملاپ آخری بار سال 1993ء میں دیکھا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اس سال حج کے بابرکت موقع پر مکہ مکرمہ میں ایک انتہائی نایاب اور تاریخی فلکیاتی واقعہ رونما ہونے جا رہا ہے، جہاں سورج عین یومِ عرفہ کے دن خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آجائے گا۔

    ماہرینِ فلکیات نے کہا کہ یہ منفرد منظر 27 مئی 2026ء بروز بدھ دوپہر کے وقت پیش آئے گا، جو کہ اسلامی تقویم کے لحاظ سے 9 ذوالحجہ 1447 ہجری یعنی یومِ عرفہ کا دن ہوگا۔

    اس مخصوص لمحے پر سورج کا زاویہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہونے کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور اس کے گردونواح میں خانہ کعبہ سمیت ہر چیز کے سائے عارضی طور پر مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خطِ استوا اور خطِ سرطان کے درمیان سورج کی ظاہری گردش اور مکہ مکرمہ کے جغرافیائی محل وقوع (21.4 ڈگری شمالی عرض بلد) کی وجہ سے سورج کا خانہ کعبہ کے اوپر آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

    یہ عمل سال میں دو بار ہوتا ہے۔ تاہم اس واقعے کو جو چیز انتہائی خاص اور نایاب بناتی ہے، وہ اس کا اسلامی سال کے مقدس ترین دن ‘یومِ عرفہ’ کے ساتھ یکجا ہونا ہے۔

    ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس سے قبل یومِ عرفہ اور سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ نایاب ملاپ آخری بار سال 1993ء میں دیکھا گیا تھا۔

    قمری ہجری کیلنڈر اور شمسی عیسوی کیلنڈر کے دنوں کے فرق کی وجہ سے یہ حیرت انگیز اتفاق تقریباً 33 سال کے طویل عرصے بعد دوبارہ رونما ہو رہا ہے، کیونکہ قمری سائیکل کو دوبارہ اسی شمسی تاریخ پر آنے کے لیے تقریباً 33 برس کا وقت درکار ہوتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے قومی مرکز برائے ہواشناسی نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی اور بار بار ہونے والا فلکیاتی واقعہ ہے، اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اس دن درجہ حرارت میں کوئی غیر معمولی یا ریکارڈ ساز اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے میڈیا کو بتایا کہ موسم کی صورتحال صرف سورج کی پوزیشن پر نہیں بلکہ ہوا میں نمی، بادلوں کی موجودگی، ہوا کی رفتار اور فضائی دباؤ جیسے کئی دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو شدید ترین گرمی سے جوڑنے والے دعوے سائنسی طور پر درست نہیں ہیں اور مرکز اس حوالے سے تمام تر جدید ٹیکنالوجی، مانیٹرنگ اسٹیشنز اور پیشگوئی کے ماڈلز کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ کے موسم پر نظر رکھے ہوئے ہے

    ۔ ترجمان نے عوام اور عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.