فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز و کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاری اور صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے معاونت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ آپریشنل تیاری اور بے لوث خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امن کے استحکام اور معاشی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا محور ہے، جبکہ مستحکم اور محفوظ ماحول ترقیاتی منصوبوں، معاشی مواقع اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی فرض شناسی اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔ید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز و کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاری اور صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے معاونت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ آپریشنل تیاری اور بے لوث خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امن کے استحکام اور معاشی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا محور ہے، جبکہ مستحکم اور محفوظ ماحول ترقیاتی منصوبوں، معاشی مواقع اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی فرض شناسی اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر

