چین میں جاری مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 5-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اور ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے۔
میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مشکل رہا۔ ملائیشیا کے محمد صالحی نے 9ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ پہلے دو کوارٹرز میں پاکستان گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو 1-0 کی برتری حاصل رہی۔
دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔ 32ویں منٹ میں ندیم خان نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا، جبکہ چار منٹ بعد عبداللہ سمیع رانا نے گول کرکے پاکستان کو 2-1 کی برتری دلا دی۔
اس کے بعد ولید رانا نے 39ویں اور 40ویں منٹ میں لگاتار دو گول داغ کر پاکستان کی برتری 4-1 کردی۔ صرف ایک منٹ بعد علی حمزہ نے پانچواں گول کرکے پاکستان کی فتح تقریباً یقینی بنا دی۔
ملائیشیا نے 54ویں منٹ میں گناسِلین دھیریش کے ذریعے ایک گول واپس کیا، تاہم پاکستان نے آخری لمحات میں دفاع مضبوط رکھا اور میچ 5-2 سے اپنے نام کرلیا۔ علی حمزہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ولید رانا نے دو گول اسکور کیے۔
اس فتح کے بعد پاکستان 9 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اپنا آخری پول میچ بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، جبکہ ملائیشیا اور چین کے درمیان میچ گروپ سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گ

