اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات
کے مطابق تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہدا اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، یوم دفاع وشہدا کے حوالے سے پیش دستاویزی فلم اور پاکستانی کھانوں نے قومی تقریب کو مزید باوقار بنا دیا، یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کو ملک کی ترقی کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔
