Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
    • غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
    • امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
    • میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
    • قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
    • حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
    • امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
    • کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
    • افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
    • 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
    • PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
    • چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
    • اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
    • لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
    • وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
    • جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
    • د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان
    • تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران
    • نیتن یاہو سمیت سینکڑوں اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل’ تلمودی مذہبی رسومات ادا
    • قلت کی صورت میں پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے وزیر پٹرولیم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ’ 19لاکھ ٹوکن جاری

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے جب کہ 19لاکھ ٹوکن جاری ہوچکے ہیں، سکیم میں رجسٹرڈ 92فیصد افراد بائیک، چنگ چی اور رکشا والے ہیں جن کے لیے مالک ہونے کی شرط بھی ختم کردی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عوام کے لیے خصوصی پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری ہے، پوری دنیا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، خطے میں کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب طبقے کا احساس کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو بروقت ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کی ہر مرحلے پر خود نگرانی کی۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے کامیابی سے مکمل کیا گیا، وزیراعظم کو عوام کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال ہے، وزیراعظم نے 15 سال کے بجائے 20 سال پرانی موٹر سائیکل، رکشا اور گاڑیوں کو بھی اسکیم کا حصہ بنایا، یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکل، رکشا، چنگ چی بھی اسکیم میں رجسٹریشں کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسکیم میں اندراج کے لیے ایس ایم ایس بھی مفت کر دیا گیا ہے، ایک ٹوکن پر پانچ لیٹر پٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، تمام صوبائی حکومتوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں نے اسکیم پر عمل درآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، موٹر سائیکل، چنگ چی یا رکشا استعمال کرنے والوں کو مہینے میں چار ٹوکن ملیں گے، 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو ہر دس دن بعد 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ یہ سہولت تمام پٹرول پمپوں پر دستیاب ہیں، اوگرا کے ذریعے پٹرول اسٹیشنوں کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جاتی ہیں، اسکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا ہوا ہے، اس وقت تک اسکیم کے تحت 22 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، 92 فیصد موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشا استعمال کرنے والے ہیں، موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشا کے لیے مالک ہونے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، صرف گزشتہ روز 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد رجسٹریشن ہو چکی ہے۔انہوںنے بتایا کہ اب تک 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں، ایک لاکھ 52 ہزار 800 سی سی گاڑیوں کو ٹوکن جاری کئے گئے ہیں، صرف گزشتہ روز 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد ٹوکن جاری کئے گئے، وزیراعظم کو اسکیم کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے، عوام کی آرا کی روشنی میں اس اسکیم میں مزید بہتری لائی جائے گی، یہ اسکیم سب سے زیادہ مستحق افراد کے لئے لائی گئی ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے شکایات بھی آ رہی ہیں، جو شکایات آ رہی ہیں انہیں حل کیا جا رہا ہے، عوام کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، عوام کو فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے باقاعدہ ٹیوٹوریل کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے، امپلی منٹیشن کمیٹی کی میٹنگ میں آج تمام صوبوں کے نمائندے موجود تھے، فیول ریلیف اسکیم کے تحت ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
    ریلیف سکیم

    Khabrain News

      Keep Reading

      میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں

      قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک

      د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.