راولپنڈی( نیوز ایجنسیاں) امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں پاک بحریہ کی یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ کیا اور سی سپارک 2026 بحری مشق کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سی سپارک یکم ستمبر سے جاری ہے، مکمل بحری آپریشنز کی مشق کی جا رہی ہے، سی سپارک 2026 میں امن سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری منتقلی کی صلاحیت آزمائی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدلتے جنگی تقاضوں کے پیش نظر سی اسپارک 2026 میں جدید آپریشنل تصورات شامل ہیں، مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق بھی شامل ہے۔سی سپارک 2026 میں بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے، سی سپارک 2026 پاک بحریہ کی ہمہ جہت بحری آپریشنز کی تیاری کا جائزہ ہے۔نیول چیف نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابلِ تحسین ہے۔امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے عزم پر پاک بحریہ کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
امیر البحر
بریکنگ نیوز
- قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
- حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
- امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
- کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
- افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
- 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
- PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
- چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
- اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
- لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
- وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
- د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان
- تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران
- نیتن یاہو سمیت سینکڑوں اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل’ تلمودی مذہبی رسومات ادا
- قلت کی صورت میں پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے وزیر پٹرولیم
- یوکرین کا روس پر 1600سے زائد ڈرونز سے حملہ’3افراد ہلاک
- اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم
- ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علیمہ خان کو3ایم پی او کے تحت حراست میں لیے جانے والے آرڈر کاعکس۔
- فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ’ 19لاکھ ٹوکن جاری
