Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
    • حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
    • امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
    • کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
    • افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
    • 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
    • PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
    • چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
    • اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
    • لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
    • وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
    • جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
    • د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان
    • تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران
    • نیتن یاہو سمیت سینکڑوں اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل’ تلمودی مذہبی رسومات ادا
    • قلت کی صورت میں پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے وزیر پٹرولیم
    • یوکرین کا روس پر 1600سے زائد ڈرونز سے حملہ’3افراد ہلاک
    • اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم
    • ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علیمہ خان کو3ایم پی او کے تحت حراست میں لیے جانے والے آرڈر کاعکس۔
    • فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ’ 19لاکھ ٹوکن جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومنات بنادیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین کو نشانہ بناکر نظریے کو شکست نہیں دی جاسکتی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت 27 ستمبر کے احتجاج سے ڈر گئی جبکہ پی ٹی آئی نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو خیبر پختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا ۔ صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔مردان میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے ہر فریق کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں کی تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں، فی الحال ماحول ٹھنڈا ہے اور کوئی بات نہیں بن سکی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں کوئی قانون نہیں توڑیں گے اور نہ راستے بند کریں گے جبکہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خیبرپختونخوا میں پناہ لیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کے احتجاج کے پیش نظررہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
    تحریک انصاف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی

      امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ

      کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.