Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • ایم کیو ایم قیادت کی زبان ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
    • علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار
    • بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطع پر گھرا تنگ گرفتاریاں شروع
    • حکومت راستے بند کر کے عوام کو اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکتی حافظ نعیم الرحمن
    • پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را طالبان دہشتگرد گروہوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
    • مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید
    • مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
    • احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق مگر پرامن ہونا چاہیے ،کاروبار زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے:راجہ پرویز اشرف
    • اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
    • ملک بھر کے منتخب 115اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
    • پٹرول 4 روپے 61 پیسے فی لٹرمہنگا ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر سستا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وفاقی وصوبائی حکومتوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، اور داخلی راستوں پر خندقیں کھودی جار ہی ہیں اور مورچے بنائے جارہے ہیں جس کے لیے مزدوروں کو کام پر لگایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مظاہرین کو داخلے سے روکنے کے لیے سخت اقدات کرتے ہوئے اہم شاہراہوں پر رکھے گئے کنٹینروں میں مٹی کی بوریاں بھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈزون کے گرد رکھے گئے کنٹینرز میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالی جائیں گی، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدروفت روکنے کے لیے مٹی کی بوریاں رکھی جائیں گی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بوریوں میں مٹی بھرنے کے لیے درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا ہے، مزدور صبح سے شام تک مٹی کی بوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، بوریاں بھرنے کے لیے مٹی کی ٹرالیاں ریڈزون میں منگوائی جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈزو ن کے داخلی راستوں پر مٹی کی بوریوں سے مورچے بھی بنائے جائیں گے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے داخلی راستوں پر سڑکیں کھودنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ داخلی سڑکوں پر خندقیں کھودکر وہاں سے آمدورفت ناممکن بنانے کا پلان بنایا گیا،راولپنڈی اسلام آباد پولیس کے افسران کو خندقیں کھودنے کے لیے مشینری اور مزدور جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ سڑکیں روکنے اور کنٹینروں میں بھرنے کے لیے دو لاکھ بوریاں مٹی سے بھرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، 26 نمبر چونگی، پیرودھائی، آئی جے روڈ سمیت خیبر پختونخواہ سے آنے والی سڑکوں پر خندقیں کھودی جائیں گی،دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت مارچ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور کسی کو بھی اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ راولپنڈی میں تعلیمی ادارے، ہوٹل، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔20 سے 27 ستمبر کے دوران متوقع لانگ مارچز کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب تمام ایک ہزار 500 کیمروں کو مظاہرین کی نگرانی کے لیے فعال کردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں تمام اسکول، کالجز اور جامعات، ہوٹل، موٹل، ریسٹ ہاسز اور سرائے آئندہ ہفتے بند رہیں گے، ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے ٹرمینلز بھی مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ میٹرو بس اور گرین الیکٹرک بس سروس بھی معطل رہے گی۔شہر کی تمام مارکیٹس اور ہول سیل مارکیٹس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں کے داخلی راستوں پر بڑے اسپائکس والے کنٹینرز نصب کیے جارہے ہیں، جن میں 8 انچ کے اسپائکس لگے ہوئے ہیں۔ فیض آباد، چونگی نمبر 26، روات، چکری، اڈیالہ روڈ، پیرودھائی، بھارہ کہو اور 17 میل سمیت مختلف داخلی راستوں کو بند کیا جارہا ہے، جبکہ ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔جڑواں شہروں کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔رینجرز اور پنجاب کانسٹیبلری کے مزید دستے بھی طلب کرلیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو ہزاروں ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فراہم کیے گئے ہیں۔اٹک پولیس کو بھی رینجرز کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیاں، قیدیوں کی وینز، بھاری ہتھیار اور اہلکار فراہم کیے گئے ہیں، جو بدھ اور جمعرات کو ڈیوٹی سنبھالیں گے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والے مرکزی لانگ مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا۔ایدھی مراکز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا، جبکہ جیل کے عملے کو بھی شہر میں سیکیورٹی ڈیوٹی سونپ دی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پیر سے طاقت کا مظاہرہ بھی شروع کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کا لانگ مارچ گزشتہ روز کراچی سے شروع ہوگا، جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 اضلاع سے قافلے بھی اتوار سے لیاقت باغ پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن بھی اتوار کو ٹرین کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوں گے اور ان کا ٹرین مارچ 22 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گا۔سڑکوں کی بندش اور مختلف مقامات پر اسپائکس والے کنٹینرز کی تنصیب کے باعث راولپنڈی میں 21 سے 27 ستمبر تک تمام کاروباری، تجارتی اور سماجی سرگرمیاں معطل رہنے کا امکان ہے۔
    خندقیں

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار

      پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را طالبان دہشتگرد گروہوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

      ایم ایل ومنصوبے کیلئے 10 سال انتظار کے بعد متبادل فنانسنگ کی تلاش

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.