اسلام آباد ( حبہ عباسی)سی پیک کا سب سے بڑا ریلوے منصوبہ، اربوں ڈالر کی لاگت، ایک دہائی کا انتظار اور اب نیا انکشاف۔ ایم ایل ون منصوبہ جسے کبھی پاک چین اقتصادی تعاون کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا گیا تھا، وہ دس سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں خود ریلوے حکام نے اعتراف کیا کہ 2014 سے سی پیک فریم ورک میں شامل منصوبے کے لیے "دس سال انتظار کیا، کچھ نہیں ملا”، جس کے بعد حکومت کو متبادل فنانسنگ کی تلاش کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں کراچی کے اہم منصوبوں میں تاخیر پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ نے ایم نائن، ایم سکس موٹروے، لیاری مال بردار بائی پاس اور دیگر منصوبوں میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے خصوصی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم ایل ون منصوبے کی مجموعی لاگت 9.8 ارب ڈالر سے کم کر کے تقریباً 6 ارب ڈالر تک لانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی سے روہڑی تک پہلے سیکشن پر 2 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ حکام کے مطابق اب چین کے بجائے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت پانچ بین الاقوامی مالیاتی شراکت داروں سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ منصوبہ نئی ریلوے لائن نہیں بلکہ موجودہ ٹریک کی اپ گریڈیشن ہے، جس کے بعد ٹرینوں کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جائے گی۔ کمیٹی ارکان نے سوال اٹھایا کہ اگر منصوبہ اتنا اہم تھا تو ایک دہائی تک پیش رفت کیوں نہ ہو سکی اور فنانسنگ کا ماڈل بار بار کیوں تبدیل ہوتا رہا۔کمیٹی نے کراچی کے پانی کے منصوبوں اور کے فور سمیت تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کراچی میں خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں منصوبوں میں تاخیر، لاگت میں اضافے اور رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ سوال اب یہ ہے کہ دس سال بعد بھی اگر منصوبے کاغذوں اور فنانسنگ کے مرحلے میں ہیں تو ترقی کی رفتار کس ٹریک پر چل رہی ہے؟۔
ایم ایل ون منصوبہ
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
