لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2025 ء کی نسبت رواں سال موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سال 2025 ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران 7656 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال کے پہلے8 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 3996 مقدمات درج ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژن وائز اعدادوشمار کے مطابق سٹی ڈویژن سے گزشتہ سال1344 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال یہ تعداد698 رہی۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 1486 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال 856 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سول لائنز ڈویژن سے گزشتہ سال 846 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال 398، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال1510 وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال796 مقدمات درج ہوئے۔ مزید برآں، اقبال ٹائون ڈویژن سے گزشتہ سال948 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال یہ تعداد 422 رہی جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں گزشتہ سال1522 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال 826 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
