لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل ابوذر سلیمان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی جج نے فیملی اور وکلا سے ملاقات کی درخواست خارج کی، جج نے پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی لیکن پولیس تھانے کے اندر داخل نہیں ہونے دیتی ہے، حماد اظہر کا20 روز ریمانڈ دیا گیا ہم نے اس ریمانڈ کو چیلنج کرنا ہے، ملاقات نہ ہونے سے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہورہے،ہمارا آئینی حق مجروح ہو رہا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وکالت نامے پر دستخط کیلئے آپ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دی؟ وکیل نے کہا ملزم جیل نہیں پولیس کی کسٹڈی میں ہے، عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے روزانہ50 لوگ ملتے ہیں جن 5 کو اجازت نہیں ملتی وہ متاثرہ بن جاتے ہیں، ارسلان نامی شخض کتابیں بھی دے کر آیا ہے، ریمانڈ کو چیلنج کرنے کیلئے وکالت نامے کے ساتھ بائیو میٹرک کی بھی ضرورت ہے، پولیس کسٹڈی میں موجود ملزمان کو بائیو میٹرک کی سہولت میسر نہیں جس عدالت نے ریمارکس دیئے تو آپ یہ کہہ رہے کہ ریمانڈ چیلنج نہیں ہوسکتا؟ سرکاری وکیل نے کہا نہیں میرا مطلب یہ نہیں ہے یہ پولیس کو درخواست دیں، عدالت نے کہا مطلب کیا آپ نے خود بیان دیا ہے کہ بائیو میٹرک نہیں ہوسکتی، اس لحاظ سے تو پھر انکی درخواست پھر ٹھیک لگ رہی ہے، وکیل ابوذر نیازی نے کہا میں کچھ کہنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے کہا آپ تھوڑا صبر رکھیں اور خاموش رہیں۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
