چانگشا(این این آئی)وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ہنان کی کمپنیوں کے لیے پنجاب میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتاہے جبکہ زرعی مشینری، معدنیات، مینوفیکچرنگ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے چانگشا میں منعقدہ ہنان انٹرپرائزز گوئنگ گلوبل انویسٹمنٹ کوآپریشن میچ میکنگ کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہو کہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ میکنگ کانفرنس میں تقریباً 20 ممالک اور خطوں سے 120 سے زائد حکومتی و کاروباری نمائندوں، جبکہ ہنان کی 150 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے بین الاقوامی صنعتی صلاحیت میں تعاون اور اعلیٰ سطح کی اوپننگ اپ کیلئے نئے مواقع تلاش کیے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہنان کے شہر لاؤدی اور پنجاب کے شہر گجرات نے 2026 ہنان انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسچینج ایونٹ اینڈ کوآپریشن ڈائیلاگ کے دوران سسٹر سٹی شراکت داری کے لیے باضابطہ طور پرلیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے۔ یہ تقریب چانگشا میں فرینڈشپ سٹیز ایمپاور دی نیو اکانومی، چارٹنگ دی فیوچر آف بزنس کوآپریشن کے موضوع کے تحت منعقد ہوئی، جبکہ میچ میکنگ کانفرنس بھی اسی پروگرام کا حصہ تھی۔رپورٹ کے مطابق دستخط کی تقریب میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والے وزیر شافع حسین نے کہاکہ اس منصب پر اپنی دو سالہ مدت کے دوران یہ میرا چین کا چھٹا دورہ ہے۔ میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیتا رہا ہوں اور ذاتی طور پر متعدد فیکٹریوں کا دورہ بھی کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
