لاہور (این این آئی) کمسن بچوں کی نگہداشت کے لئے قائم ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ثمن رائے نے قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈے کیئر سینٹرز کے حوالے سے باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی اور اس کا مسودہ جلد تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیف وہپ مسلم لیگ (ن) رانا ارشد نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کی طرح پنجاب میں بھی ڈے کیئر سینٹرز کے حوالے سے کوئی قانون موجود ہے؟ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ثمن رائے نے بتایا کہ فی الحال پنجاب میں ڈے کیئر سینٹرز وزیراعلیٰ کے اقدام کے تحت قائم کیے جا رہے ہیں۔ چیف وہپ رانا ارشد نے سوال کیا کہ کیا ادارے نے ڈے کیئر سینٹرز کو باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کے لئے کوئی تجویز زیر غور رکھی ہے، جس پر سیکرٹری ثمن رائے نے بتایا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم اس پر کام کیا جاسکتا ہے۔ چیف وہپ رانا ارشد نے کہا کہ حکومت اور وزیراعلیٰ کے اقدامات قابل تحسین ہیں تاہم قانونی فریم ورک سے اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر تحفظ حاصل ہوگا۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ باقاعدہ قانون بننے سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کن اداروں کیلئے ڈے کیئر سینٹرز کا قیام ضروری ہوگا اور ان کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جاسکے گا۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ثمن رائے نے کمیٹی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی تجویز ہے، اس حوالے سے ڈرافٹ جلد تیار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کی تجویز پر عملدرآمد کیا جائے گا اور اس معاملے پر پہلی فرصت میں اجلاس منعقد کرکے قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
- پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
- پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
- جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
- بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
- برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
- پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
- چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
- لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
- مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
- لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
- پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
- ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
- فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
