Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار حصص میں تیزی
    • سونا 2700 روپے تولہ سستا ہو گیا
    • نواب ٹائون’ باپ بیٹے کے اغوا کیس میں مرکزی ملزم گرفتار
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جاوید قصوری
    • امریکی پابندیوں، مہنگائی اور تباہ حال معیشت نے ایران کے بیماروں کو بے بس کر دیا
    • شمالیشام میں فوجی مرکز پر دھناککے 4 افرادزخمی
    • سرگودھا،تیز دھار آلہ سے مسلح بیوی نے شوہر کو قتل اور تین بیٹیوں کے گلے کاٹ کر انہیں شدید زخمی کر دیا
    • لانگ مارچ سے قبل پولیس کی دھڑا دھڑ گرفتاریاںکا سلسلہ تیز
    • کراچی آتے ہوئے پولیس افسر کی گاڑی الٹ گئی، گن مین جاں بحق
    • ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں لاکھوں روپے مالی نقصان کا خدشہ
    • مخبروں کے نام اربوں روپے والے کلکٹرز کی شامت تفصیلات طلب 
    • سندھ میں انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے: مراد علی شاہ
    • تھائی لینڈ میں ویزا فری قیام کی مدت 60 دن سے 30 دن کرنیکا فیصلہ
    • عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ .سربراہ یو اے ای سے گرفتار
    • او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیرکے مجوزہ اجلاس میں امور کشمیر پرتبادلہ خیال ہوگا
    • روانڈاـپاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • حوثیوں کا سعودیہ پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام
    • جماعت اسلامی کی شکایت پر شبر زیدی کیخلاف ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت:دہلی کے وکلا کی ظالمانہ ٹریفک قوانین کیخلاف ہڑتال

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (این این آئی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وکلا نے ٹریفک چالانوں کو نمٹانے سے متعلق قانون میں ترامیم کے خلاف آج پیر کو ایک روزہ ہڑتال کرتے ہوئے کہاکہ ترمیم شدہ قانون ظالمانہ اورجابرانہ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں کی بار ایسوسی ایشنز کی رابطہ کمیٹی نے وکلا سے 21 ستمبر کوہڑتال کی اپیل کی تھی۔ وکلا کی تنظیم نے ان ترامیم کے خلاف علامتی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی نگرانی اور انصاف تک رسائی کو کمزور کرتی ہیں۔کمیٹی نے بالخصوص متنازعہ چالانوں پر فیصلہ کرنے کے عدالتی مجسٹریٹس کے اختیارات سب ڈویژنل مجسٹریٹس، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور دیگر محکمانہ افسران کو منتقل کرنے پر اعتراض کیا ہے۔کمیٹی نے محکمہ خوراک ، تحصیلداروں اور ضلعی ٹرانسپورٹ و انفورسمنٹ دفاتر سمیت مختلف محکموں کے افسران کو چالانوں کے ازالے کے لیے نامزد کیے جانے کی بھی مخالفت کی ہے۔ایک اور اہم اعتراض یہ ہے کہ چالان کے خلاف کسی شخص کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں اسے مزید عدالتی چارہ جوئی سے قبل چالان کی رقم کا 50 فیصد جمع کرانا ہوگا۔کمیٹی نے اس شرط کو بالخصوص عام شہریوں کے لیے عدالتی چارہ جوئی میں غیر معقول رکاوٹ قرار دیا ہے۔ترمیم شدہ رول 167(5)کے تحت چالان جاری کیے جانے والے شخص کو 45 دن کے اندر مقررہ رقم ادا کرنا یا مقررہ پورٹل کے ذریعے چالان کو چیلنج کرنا ہوگا، بصورت دیگر رول 167(6)کے تحت چالان کو منظور شدہ تصور کیا جائے گا۔ رول 167(9) کے مطابق چالان کے خلاف درخواست مسترد ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو مجاز عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے چالان کی رقم کا 50 فیصد جمع کرانا ہوگا۔وکلا کی تنظیم نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے انتظامی اور عدالتی اختیارات کی علیحدگی اور شہریوں کے اس حق کے حوالے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں کہ متنازعہ چالانوں کا فیصلہ ایک مجاز عدالتی فورم کے ذریعے کیا جائے۔کمیٹی نے کہا کہ اس نے دہلی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ متعدد مرتبہ اٹھایا ہے، جن میں 27اگست اور 7ستمبر کو پیش کی گئی درخواستیں بھی شامل ہیں، تاہم اس کے خدشات تاحال دور نہیں کیے گئے۔
    ٭٭٭٭٭٭

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لانگ مارچ سے قبل پولیس کی دھڑا دھڑ گرفتاریاںکا سلسلہ تیز

      ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں لاکھوں روپے مالی نقصان کا خدشہ

      PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.