Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
    • پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
    • جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
    • بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
    • پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
    • چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
    • لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
    • لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
    • مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
    • لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
    • پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
    • ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
    • فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
    • ایم ایل ومنصوبے کیلئے 10 سال انتظار کے بعد متبادل فنانسنگ کی تلاش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مخبروں کے نام اربوں روپے والے کلکٹرز کی شامت تفصیلات طلب 

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان (عمران خان سے) اربوں روپے انفارمر کے نام پر لینے والے کلکٹرز کی شامت آگئی۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کلکٹرز اور کلکٹرز سے تفصیلات مانگ لیں۔ تفصیل کے مطابق حساس اداروں نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ایک رپورٹ دی جس کے مطابق موجودہ چیئرمین ایف بی آر کی دور تعیناتی کے دوران درجنوں چیف کلکٹرز اور کلکٹرز نے انفارمر کے نام پر اربوں روپے ریوارڈ منی وصول کی۔ ان لوگوں نے اس سامان کی بھی ریوارڈ منی وصول کی جو سامان حساس اداروں نے پکڑ کر دیا۔ ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ کسٹم ٹیمیں جو بھی سامان پکڑتی تھیں اس میں انفارمر کے طور پر متعلقہ کلکٹریٹس کا کلکٹر اپنے آپ کو انفارمر درج کروا دیتا ہے اور جو سامان ایک کروڑ کا ہوتا تھا اسے دس کروڑ کا ظاہر کیا جاتا تھا تاکہ ریوارڈ منی زیادہ سے زیادہ وصول کی جاسکے۔ اس رپورٹ کے مطابق 10 سے زائد کلکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے جعلی انفارمر بن کر پچیس پچیس کروڑ سے زائد ریوارڈ کے نام پر وصول کی اور بعد میں یہی پکڑا گیا سامان مارکیٹ میں بیچ کر گوداموں کو آگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق اس بات کی نشاندہی موجودہ چیف کلکٹرز انفورسمنٹ جمیل ناصر نے حساس اداروں کو کی۔ قائمہ کمیٹی تک جب یہ رپورٹ پہنچی تو انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے اس کی رپورٹ طلب کی جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کے ذریعے چیف کلکٹر کمشنر ایریزمنٹ ساؤتھ کراچی، ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آر ایم، چیف کلکٹر ایریزمنٹ نارتھ پشاور، چیف کلکٹر انفورسمنٹ اسلام آباد، چیف کلکٹر ایریزمنٹ پنجاب لاہور، چیف کلکٹر آف کسٹم ایریزمنٹ بلوچستان سے پچھلے 2 سال کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ ہر کلکٹریٹ میں کتنے کیسزز درج ہوئے، کتنے انفارمر کو کوڈ دیئے گئے اور ان پر کتنے کیسزز درج ہوئے، انفارمر کو کتنی مالیت کے پاکستانی روپے میں ایوارڈ دیئے گئے۔ کتنے کسٹم آفیسرز نے انفارمر کے نام پر ایوارڈ وصول کئے۔ رپورٹ کے مطابق ان دس کلکٹرز کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے جنہوں نے 20 کروڑ سے ایوارڈ منی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی اس لوٹ مار کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں بل پیش کیا جائے گا کہ آج کے بعد کسٹم آفیسرز انفارمر کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار نہیں کرے گا کیونکہ ان کا کام ہی سمگلڈ سامان کوپکڑنا ہے نہ کہ جعلی انفارمر کے نام پر لوٹ مار کرنا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جن کسٹم افسران نے انفارمر کے نام اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
    تفصیلات طلب

    Khabrain News

      Keep Reading

      پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ

      پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت

      جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.