Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
    • حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
    • امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
    • کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
    • افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
    • 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
    • PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
    • چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
    • اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
    • لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
    • وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
    • جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
    • د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان
    • تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران
    • نیتن یاہو سمیت سینکڑوں اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل’ تلمودی مذہبی رسومات ادا
    • قلت کی صورت میں پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے وزیر پٹرولیم
    • یوکرین کا روس پر 1600سے زائد ڈرونز سے حملہ’3افراد ہلاک
    • اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم
    • ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علیمہ خان کو3ایم پی او کے تحت حراست میں لیے جانے والے آرڈر کاعکس۔
    • فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ’ 19لاکھ ٹوکن جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 6جوان شہید ہوگئے، ادھر بلوچستان کے علاقے قلات میں ایک کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 23 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں موثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنے والے دو بہادر افسران اور 4جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 23سالہ کیپٹن ابوزر فاروق، ساکن ضلع گوجرانوالہ، اور 22سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر، ساکن ضلع چکوال، شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں افسران نے اپنے چار جوانوں کے ہمراہ بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت حاصل کرنے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید ہونے والے بہادر جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہر قیمت پر وطن کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں قلات کے قریب این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23مغوی بحفاظت بازیاب کروائے۔دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 6ٹرک، 3بسیں اور 2کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔دوسری جانب خاران میں دہشت گردوں نے مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس سے 10مزدور زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء قلات کے قریب کامیاب آپریشن پرصدرمملکت،وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں این 25 پر فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے 23 مغویوں کو بازیاب کرانے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے جرات و بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 23 شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    دہشت گرد ہلاک

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان

      تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران

      اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.