Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
    • 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
    • پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا ملک کی اندرونی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے جبکہ بلوچستان میں دن دہاڑے بینک لوٹے جا رہے ہیں، لیکن انہیں روکنے کے لیے موثر نظام نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں ملک کی اندرونی صورتحال اور خطے کے حالات کا جائزہ لے کر جماعت کا موقف طے کیا گیا۔سربراہ جے یو آئی کا ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اجلاس پہلے کراچی میں طے تھا، تاہم بلوچستان سے آنے والے اراکین کی مجبوری کے باعث اسے پشاور منتقل کرنا پڑا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں طاقتور ادارے حکومت کر رہے ہیں، جو نہ قانون، نہ آئین اور نہ ہی کسی اخلاقی ضابطے کے پابند نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت سے قرضوں کے حوالے سے شکایت کی جاتی تھی، لیکن آج ملک پر قرضوں کا دبا کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے، جبکہ مہنگائی بھی بہت بڑھ گئی ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکمران عوام کی بات سننے اور مسائل کا ادراک کرنے کے لیے تیار نہیں، ملک میں طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جا رہا، بعض جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا تو پورے اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیروں کو اٹھا لیا جاتا ہے جب کہ بلوچستان میں دن دہاڑے بینک لوٹے جاتے ہیں، سندھ میں ڈاکوں کا راج ہے اور سینیٹر شکور خان کو ایئرپورٹ پر چین جانے سے روک دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے لوگوں کو خود باغی بنایا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں امن و امان، آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا تو وفاقی دارالحکومت کنٹینرز سے بھر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسائل پارلیمنٹ میں لائے جائیں، حکومت میں بیٹھے لوگ خاموش ہیں، پارلیمنٹ ہاوس کا اِن کیمرا اجلاس بلایا جائے، پارلیمانی لیڈر کے بند کمرے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ملک پر قرضوں کا دباو بڑھ گیا ہے، ہمارے صوبے میں وزرا کو روڈ پر روک دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدے کو آگے بڑھنا چاہیے، ان میں مصر اور ایران کو بھی شامل کیا جائے، ساری صورتحال سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے۔
    فضل الرحمن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے

      علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار

      پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را طالبان دہشتگرد گروہوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.