Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
    • پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
    • تحریک انصاف اب کوئی وجود نہیں رکھتی قیادت کو مذاکرات کاراستہ اپنانا چاہیے، محمودخان
    • اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دیگی: احسن اقبال
    • چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم
    • جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی کا 47واںیوم وفات منایا گیا
    • چینی وزیر خا رجہ کا صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے پر اسحاق ڈار سے اظہارِ ہمدردی
    • چین کا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی حمایت کا اعلان
    • سرکاری ملازمین کا ورک فرام ہوم،ایندھن میں کمی، حکومت کاکفایت شعاری اقدام نافذ
    • تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل حکومت سے مزاکرات کی کوشش کمیٹی قائم
    • بلاول بھٹو کا صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر اظہارافسوس
    • غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • کرکٹر محمد رضوان انکوائری میں شامل ہوں اور تعاون کریں
    • چیف جسٹس عالیہ نیلم کا توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سی پی او لاہور کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر اظہار برہمی
    • جنید انوار چوہدری کا کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی میں 100 ایکڑ پر محیط کلچر انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹیٹ قائم کرنیکا منصوبہ پیش
    • سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کام جاری رکھیں گئے اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    نیویارک (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھپاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے، غزہ کی تعمیر نو اور حکمرانی کے انتظامات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار ہو۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین سے متعلق او آئی سی کمیٹی آف سکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کیلئے سیکرٹری جنرل کے لیے اتفاق رائے سے انتخاب پر اسماعیل شیخ محمد کو مبارکباد دی ۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور غزہ تنازعہ کے خاتمے کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے ذریعے کی گئی ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مسجد اقصیالحرم الشریف میں اسرائیل کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے سمیت مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں، آبادکاروں کے تشدد اور الحاق پر مبنی اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور او آئی سی کی جانب سے نئی اور مربوط سفاaرتی کارروائی پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے غزہ امن منصوبے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل اور خلوص کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور حکمرانی کے انتظامات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں، جن میں فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار ہو، اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا۔ پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ الطاہر الباعور کی ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی بدلتی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر مشرق وسطی کی صورتحال کے علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، ترقی پذیر ممالک پر علاقائی صورتحال کے معاشی اثرات بھی زیر بحث آئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کی تعریف کی، اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو واحد قابل عمل ذریعہ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریق علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔
    اسحاق ڈار

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی

      ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے

      ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.