اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیئے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 27-2026 ء کے نان ای آر ای بجٹ میں بھی 5 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام اقسام کی پائیدار اشیاء کی خریداری پر پابندی ہوگی، تاہم آئی ٹی سامان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ورچوئل طریقے سے منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کفایت شعاری کے تحت اجلاسوں کی تعداد کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے غیرملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم ضروری سرکاری امور سے متعلق دیگر ہدایات نوٹیفکیشن میں دی گئی شرائط کے مطابق ہوں گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیرملکی وفود کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیوں کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری فنڈز سے منعقد ہونے والے سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ اخراجات میں مزید کمی کے لیے سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اضافی کفایت شعاری کے یہ تمام اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا
- ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
- فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
- 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
- پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
