بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کی ایک تنصیب پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حملے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گو جیاکھون نے کہاکہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،ہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔گو جیاکھون نے کہا کہ چین پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی مستقل اور پْرعزم حمایت جاری رکھے گا۔
بریکنگ نیوز
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا
- ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
- فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
- 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
- پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
