حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے سعودی عرب میں ایک مستقل سیکریٹریٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس سیکریٹریٹ کی ابتدائی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکریٹری جنرل کو تین سال کے لیے دی جانی تھی۔
تینوں ممالک نے اگست 2026 میں استنبول میں ہونے والے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں معاہدے کے تحت تعاون کو مزید منظم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق سیکریٹریٹ کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

