اسلام آباد ، پشاور ( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا، اس سے قبل ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ، دوسری جانب پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغانستان کی جانب سے جارحیت کی کوشش کی گئی ، تاہم سکیورٹی فورسز کی طرف سے بروقت اور مئوثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں 10ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں 23ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی غیر قانونی دراندازی کی مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی شدید اور ناقابلِ قبول جارحانہ اقدام ہے، جس کا پاکستان نے فوری اور موثر جواب دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان سالہا سال سے افغان طالبان حکومت اور ان کے متعلقہ افراد کے سامنے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہم گاہوں اور ان کے معاون نیٹ ورکس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ان نیٹ ورکس کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات اٹھانے کے بجائے افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف ڈرون کارروائیاں کر کے صورتحال کو مزید بگاڑنے کا راستہ چنا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ان تمام حملہ آور ڈرونز کا بروقت پتہ لگایا، انہیں ٹریک کیا اور ان کے مقررہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں کامیابی سے تباہ کر دیا، جس سے یہ ممکنہ حملہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے آئینی و بین الاقوامی حقِ دفاعِ کے استعمال کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جواب میں افغانستان کے اندر ان دس مخصوص مقامات پر انتہائی درست نیوی گیشن سے لیس فضائی اور ڈرون حملے کیے جنہیں ان ڈرونز کو لانچ کرنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق یہ جواب انتہائی نپا تلا، متناسب اور صرف انہی فوجی اہداف تک محدود تھا جو براہ راست پاکستان پر کیے گئے ان حملوں سے جڑے ہوئے تھے۔ وزیرِ اطلاعات نے افغان طالبان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف افغان حد سے ہونے والے کسی بھی حملے کو، چاہے وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہو یا خود افغان طالبان حکومت کی طرف سے، ہرگز برادشت یا قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور حتمی جواب دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے دھمکیاں، انکار یا ذمہ داری سے بھاگنے کی کوششیں نہ تو حقائق کو بدل سکتی ہیں اور نہ ہی پاکستان کو اپنی حدود، عوام اور قومی سلامتی کا دفاع کرنے سے روک سکتی ہیں۔ پاکستان نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام معاندانہ سرگرمیاں بند کرے اور افغان سرزمین سے فعال تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مثر، عملی اور مسلسل اقدامات کر کے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں تنازعات کا پھیلا نہیں چاہتا اور علاقائی امن، مکالمے اور مثبت رابطوں کا پابند ہے، لیکن اس عزم کو ہماری کمزوری یا ناقابلِ برداشت اقدامات پر صبر سے تعبیر نہ کیا جائے، اور اگر افغان طالبان نے آئندہ کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو اس کا جواب مزید سخت اور حتمی ہوگا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔قبل ازیںپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ حملے میں ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ذوالفقار المعروف ابو عمر سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی)کا کارڈ برآمد ہوا، جبکہ ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان تذکرہ برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور طالبان رجیم کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف اس سے قبل بھی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں کیا جاچکا ہے۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان طالبان انٹیلی جنس کے درمیان مشترکہ خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے 78 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی۔ رپورٹ کے مطابق ملا ہب اللہ کی ہدایات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جدید اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔طالبان رہنما ملا ہب اللہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان کو طالبان رجیم کی طرف سے اسلحہ فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا خط بھی دونوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان رجیم کے ساتھ مل کر افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی تربیت، مالی معاونت اور پناہ گاہوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
فضائی حملے
بریکنگ نیوز
- افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف
- فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری
- چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال
- بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ
- دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران
- کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری
- لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
- بات چیت کیلئے تیار ہیں بیرسٹر گر پہلے لانگ مارچ موئخر کریں رانا ثناء اللہ
- ڈیجیٹیلائزیشن پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ وزیر خزانہ
- وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع ہوگا: حافظ نعیم
- مسلم لیگ(ن)کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
- ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا
- PTI بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ و نورین کی نظربندی کیخلاف نوٹسز جاری،جواب طلب
- مظفرآباد: نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر خواجہ سعید اکرم خان ان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
- پولیس کو انکار کرنا سیکھنا ہوگا: سہیل آفریدی’ ایکٹ میں مزید ترامیم کا عندیہ
- فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج اے آئی پر کچھ افراد کی اجا ہ داری نہیں ہونی چاہیی اسحاق ڈار
- جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے F-35
- ملک بھر میں عدالتی ای فائلنگ کیلئے یکساں نظام متعارف کرانے پر غور
- نیو یارک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی مصافحہ کر رہے ہیں۔
