Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف
    • فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
    • مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری
    • چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال
    • بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ
    • دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران
    • کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری
    • لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
    • بات چیت کیلئے تیار ہیں بیرسٹر گر پہلے لانگ مارچ موئخر کریں رانا ثناء اللہ
    • ڈیجیٹیلائزیشن پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ وزیر خزانہ
    • وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع ہوگا: حافظ نعیم
    • مسلم لیگ(ن)کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
    • ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا
    • PTI بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ و نورین کی نظربندی کیخلاف نوٹسز جاری،جواب طلب
    • مظفرآباد: نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر خواجہ سعید اکرم خان ان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    • پولیس کو انکار کرنا سیکھنا ہوگا: سہیل آفریدی’ ایکٹ میں مزید ترامیم کا عندیہ
    • فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج اے آئی پر کچھ افراد کی اجا ہ داری نہیں ہونی چاہیی اسحاق ڈار
    • جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے F-35
    • ملک بھر میں عدالتی ای فائلنگ کیلئے یکساں نظام متعارف کرانے پر غور
    • نیو یارک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے سیکورٹی پلان تیار

    By Khabrain Newsستمبر 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ، راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی
    تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن میں 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز بھی طلب کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا۔اس کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں مظاہرین کو جڑواں شہروں میں داخلے سے روکنے کے لیے اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم اور چکوال میں فورس تعینات کی گئی ہے۔ ادھر اٹک میں 30ہزار سے زائد جبکہ راولپنڈی ضلع میں 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ راولپنڈی میں 26انٹری پوائنٹس اور 73بلاکنگ پوائنٹس پر پولیس تعینات ہوگی۔ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 500 ریپٹر گنز اور 57 ہزار ربڑ کی گولیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے 710 آنسو گیس گنز اور ہزاروں اضافی آنسو گیس شیلز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کی نگرانی کے لیے 12 کواڈ کاپٹرز اور ان کے آپریٹرز بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔ ممکنہ فسادات سے نمٹنے کے لیے 4 ہزار 50 اینٹی رائٹ کٹس اور 4 ہزار لانگ ٹرانسپیرنٹ شیلڈز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، جبکہ پولیس کے لیے 1500 بلٹ پروف ہیلمٹ اور 1500 بلٹ پروف جیکٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔ دریں اثنا راولپنڈی اور اسلام آباد کو مارچ کے قریب پہنچنے تک معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام ویٹ اینڈ سی پالیسی کے تحت صورتحال کا جائزہ لے کر ردعمل کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کی حدود میں مارچ کے داخلے اور پیش قدمی کے بعد صورتحال کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ راولپنڈی ریجن اور میانوالی میں پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز طلب کی گئی ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رینجرز کی تعیناتی کی سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہیں۔ راولپنڈی کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیاں اور اٹک کے لیے 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹیکسلا میں رینجرز کی 2 کمپنیاں جبکہ جہلم اور میانوالی کے لیے ایک ایک کمپنی طلب کی گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی 22 ستمبر سے 5 اکتوبر تک آرٹیکل 245 کے تحت مانگی گئی ہے۔واضح رہے کہ موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول انٹرچینج، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج تاحکم ثانی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسی خیل اور کنڈل انٹرچینجز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے پولیس ایم ون پر صوابی انٹرچینج سے ٹریفک کو لوکل روڈ پر ڈائیورٹ کروا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ پر مارگلہ کے مقام پر دونوں اطراف سڑک کی ایک ایک لین ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر ایک ہزار سے زائد کنٹینر لگادیے گئے۔ شہر کے اندر بھی ایک ہزار کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ جب کہ امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔ موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد کے لیے مال بردار اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ ایم 14 اور پشاور موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس سست کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کا نفاذ’ خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔
    سکیورٹی پلان

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف

      دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران

      کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.