نیویارک’ ملتان (آئی این پی’ مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25ستمبر کیلئے ہوں گی ۔ ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یعنی 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.16 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 77 سینٹ یعنی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 91.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
پٹرولیم قیمتیں
