مظفر آباد(این این آئی) ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے۔آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پولنگ کے ذریعے 45 اراکین نئے صدر کا انتخاب کیا۔پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہی جس میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کامیاب قرار پائے اور آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر ان کے مدمقابل تھے، ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، انہیں مسلم لیگ(ن)کے 31 اور ایک ووٹ دست وبازو پارٹی کے ممبر نے دیا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے جب کہ ایک رکن غیر حاضر رہا۔ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی پلندری سے ہے وہ 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیر صحت رہے جب کہ (ن) لیگ کی 2016 سے 2021 کی حکومت میں بھی وزیر صحت رہے۔
بریکنگ نیوز
- افغان سر زمیں پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہباز شریف
- فیلڈ مارشل سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے خطرے کا الرٹ جاری
- چینی صدر امریکہ پہنچ گئے ٹرمپ کا تاریخی استقبال
- بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی’ تمام عہدیدار داہگل ناکے سے واپس روانہ
- دوبارہ حملے پر جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سےآگے تک پھیل سکتا ایران
- کے پی حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی غلام بنانا چاہتی ہے طلال چوہدری
- لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
- بات چیت کیلئے تیار ہیں بیرسٹر گر پہلے لانگ مارچ موئخر کریں رانا ثناء اللہ
- ڈیجیٹیلائزیشن پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ وزیر خزانہ
- وزیراعظم سے ملاقات میں ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ شروع ہوگا: حافظ نعیم
- مسلم لیگ(ن)کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
- ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا
- PTI بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ و نورین کی نظربندی کیخلاف نوٹسز جاری،جواب طلب
- مظفرآباد: نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر خواجہ سعید اکرم خان ان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
- پولیس کو انکار کرنا سیکھنا ہوگا: سہیل آفریدی’ ایکٹ میں مزید ترامیم کا عندیہ
- فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج اے آئی پر کچھ افراد کی اجا ہ داری نہیں ہونی چاہیی اسحاق ڈار
- جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے F-35
- ملک بھر میں عدالتی ای فائلنگ کیلئے یکساں نظام متعارف کرانے پر غور
- نیو یارک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی مصافحہ کر رہے ہیں۔
