لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں اعجاز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون’گوالمنڈی میں صغیر سے 2لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عمار سے 2لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں فاروق سے 2لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شفیق آباد اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد’ انارکلی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
