ایران نے امریکا کے سامنے سات روزہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سات دن کے اندر دوبارہ کھولی جا سکتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچایا گیا ہے۔
عراقچی کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد امریکا کی جانب سے شرائط قبول کیے جانے کے اگلے روز شروع ہوسکتا ہے، جبکہ ساتویں روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ اس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز ہے

