کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے، بلوچستان کی درست تاریخ بیان نہیں کی جاتی، حقائق اور تصور میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے، پسماندگی پاکستان کے ہر صوبے میں موجود ہے۔ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے، پسماندگی کی بنیاد پر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے واضح کیا بلوچستان کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا جبکہ ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے تاہم سیاسی لوگوں سے مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔وزیراعلی نے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے نوجوانوں کو سننے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے زمینی حقائق، مقامی حالات اور عوامی ضروریات کو پالیسی سازی میں مدنظر رکھنا ہوگا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے پاکستان سے الحاق کے تاریخی حقائق کو درست تناظر میں دیکھنا ہوگا خان آف قلات نے اپنی کتاب میں بلوچستان کا الحاق رضامندی سے ہونے کا ذکر کیا، بلوچستان کی تاریخ سمجھنے کے لیے اصل ماخذ کا مطالعہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض بیوروکریٹس پنجاب سے بلوچستان آنا پسند نہیں کرتے، اس لیے افسران کو گرانڈ پر جاکر حالات کا مشاہدہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں صوبے کے حقیقی مسائل اور زمینی صورتحال کا درست علم ہوسکے۔
سرفراز بگٹی
بریکنگ نیوز
- جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کردی گئی
- ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
- فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
- اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
- ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
- اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
- رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
- پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
- فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
- سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
- غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
- چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
- 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
- خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
- خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
- خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
