ساہیوال( نمائندہ خبریں) 182 نو ایل میں بے زبان جانوروں پر مبینہ ظلم، گائے کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی دو ہلاک ایف ائی ار کے مطابق ملزمان نے چھپڑ کو اگ لگائی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں جھلس گئیں ۔ جگہ کے تنازع پر مخالفین جن میں شامل حسن محمد افضل اور محمد اشرف نے مبینہ طور پر دس قیمتی گائیوں کو آگ لگادی، دوگائے موقع پر ہلاک، متاثرہ خاندان کا انصاف کا مطالبہ ۔ساہیوال کے تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک 182 نو ایل میں جگہ کے تنازع پر مبینہ طور پر بے زبان جانوروں پر ظلم کی افسوسناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں مخالفین نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر قیمتی گائیوں کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق واقعے کے دوران تقریبا دس قیمتی گائیوں کو مبینہ طور پر آگ لگائی گئی، جن میں سے لاکھوں روپے مالیت کی دو گائے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ دیگر جانور بھی شدید متاثر ہوئے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جگہ کے تنازع کے باعث مخالفین کی جانب سے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ متاثرہ خاندان نے پولیس حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ اس مبینہ ظلم نے انہیں شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے اعلی پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور جانوروں کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے ایف ائی ار درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
