Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
    • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
    • غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
    • چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
    • 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
    • خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
    • خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
    • خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
    • پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا
    • وفاق نے 2سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2ہزار 347ارب روپے فراہم کئے
    • مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
    • تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا:شرجیل میمن
    • دہشت گردی اور سیاسی بحران سہیل افریدی حکومت کیخلاف بڑا محاذ کھل گیا تبدیلی کی تیاریاں
    • بل گیٹس کا اے آئی کے خطرات سے خبردار ایک ارب موات کا سبب بن سکتی ہے
    • بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے: سرفراز بگٹی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی)مشرقِ وسطی میں  جاری جنگ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیالکوٹ سیکٹر میں جی پی ایس سگنلز (گلوبل پوزیشنگ سسٹم)میں غیر معمولی مداخلت کی وجہ سے فلائٹ ٹریکنگ میں بڑی گڑ بڑ سامنے آ رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائٹ ریڈار 24 پر ہفتے اور اتوار کی رات سوا 2 بجے دوحہ سے پہنچی پرواز کیو آر 630 سیالکوٹ ایئر پورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ جی پی ایس اسپوفنگ، سگنلز جمپنگ یا لوکیشن گلچز کی وجہ سے فلائٹ ریڈار پر مقبوضہ کشمیر کے جموں ایئر پورٹ پر ڈائیورٹ ظاہر ہوئی، علاقے میں ایسا عام ہو چکا ہے خاص طور پر جون 2026 میں 1 دن میں 3 پروازوں کی لوکیشن بدل گئی۔26جون کو دبئی کی پرواز ایف زیڈ 337 نے معمول کے مطابق سیالکوٹ لینڈ کیا مگر سگنلز اسپوفنگ یا لوکیشن گلچز کی وجہ سے فلائٹ ریڈار ڈیٹا نے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر ڈائیورٹ ظاہر کیا۔اسی طرح 27 جون کو شارجہ کی پرواز جی 9552 اور دبئی سے ایف زیڈ 337 معمول کے مطابق سیالکوٹ اتری مگر لینڈنگ اپروچ پر ڈیٹا ایرر کی وجہ سے ان پروازوں کی جموں ایئر پورٹ پر متبادل لینڈنگ ظاہر ہوئی۔علامہ اقبال ایئر پورٹ کی کئی پروازوں کے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق جی پی ایس اسپوفنگ، سگنلز جمپنگ، لوکیشن گلچز یا اے ڈی ایس بی ایرر کے باعث اکثر ٹریکنگ ویب پر مقام کے کوڈز میچ نہیں ہوتے،فضائی روٹس کی پوزیشن درست ظاہر نہ ہونے سے ڈیٹا ڈیفالٹ سیٹنگز پر چلا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیالکوٹ اور جموں کے درمیان فاصلہ تقریبا 40 کلو میٹر ہے، قریب ترین لوکیشن ہونے کی وجہ سے فلائٹ ریڈار میپ پر متبادل لینڈنگ کے طور پر جموں ظاہر ہوتا ہے، حقیقت میں پرواز نے معمول کے مطابق سفر کیا تھا۔ ایف اے اے ماہرین کے مطابق ریڈار ڈیٹا ایرر درحقیقت طیارے کے اپنے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ تھرڈ پارٹی ٹریکنگ ویب سائٹس اور سیٹلائٹ سگنلز کے درمیان مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ اس طرح کی صورتِ حال بعض اوقات خطے میں فوجی مشقوں یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیش آتی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی

      سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل

      امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.