لاہور( این این آئی)پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز اور مصنوعی ذہانت کا شعبہ تیزی سے ملکی معیشت میں اہم کردار اختیار کر رہا ہے، آئی ٹی برآمدات، فری لانسنگ، ڈیجیٹل سروسز اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے لیے عالمی مارکیٹ میں مزید مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق ٹیکنالوجی کا شعبہ تجارتی توازن بہتر بنانے، غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول، ٹیکس نیٹ میں وسعت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں مقامی ضروریات، زبانوں اور ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی سلوشنز تیار کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کو صرف غیر ملکی ٹیکنالوجی کے صارف کے بجائے مقامی سافٹ ویئر، اے آئی سلوشنز اور ڈیجیٹل مصنوعات تیار کرکے عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
