پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن کے مطابق مراکز صحت کی آئوٹ سورسنگ کا مقصد صحت کے شعبے میں معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ فائونڈیشن کے مطابق دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت آئوٹ سورسنگ کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آئوٹ سورسنگ کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا جبکہ خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔ فائونڈیشن نے واضح کیا کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آٹ سورس کیے جائیں گے، جس کے لیے اہل اور تجربہ رکھنے والی فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں’ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
- باگڑیاں: 365 کنال وقف اراضی پر قبضہ برسوں گزرنے پر بھی ختم نہ ہوسکا
- خصوصی بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
- قبضہ مافیا کی فہرست نیب کو دی ہے جلد کارروائی ہوگی:مینجر اوقاف
- پنجاب پولیس فنڈز کی کمی کے باعث مختلیف انتظامی و ترقییاتی امور متاثر ہونےلگے
- جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کردی گئی
- ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
- فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
- اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
- ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
- اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
- رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
- پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
- فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
- سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
- غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
- چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
