اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں 2لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی، چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو عمل تیز کرنے اور زیرالتوا ضابطہ کارروائیوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے کہا اقدامات کا مقصد چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کی معاونت، زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور ملکی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔
چینی
