Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مواقع سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح تیزی سے ترقی کی  راہ پر گامزن ہو چکے ہوتے، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور قیام امن کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کو لندن سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا۔لندن سٹاک ایکسچینج آمد پر لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اور سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche یورو بانڈز لسٹنگ کی بھی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ لندن سٹاک ایکسچینج کی اس تقریب کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے، یہ تقریب یقیناً پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی، میں یہ بات اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے اپنے معاشی اشاریوں کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے جو مستقبل کے لیے نہایت حوصلہ افزاء اور امید افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تین ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز اور خودمختار قرضوں کے انتظام کی کامیابی اس امر کی واضح مثال ہے، یہ ہماری بھرپور محنت، گہری اور بنیادی نوعیت کی ساختی اصلاحات، معیشت کو ڈیجیٹل بنانے اور معیشت کو دوبارہ درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے کئے گئے تمام ضروری اقدامات کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوا ہوتا تو ہم بھی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہوتے، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور قیام امن کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نیامید ظاہر کی کہ ہم اسی سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، یہاں تک کہ ہم ایک محفوظ اور مستحکم مقام تک پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر وزیرِ خزانہ، دیگر متعلقہ اقتصادی وزراء ، سیکرٹریز اور حکومتی افسران کی کاوشوں کو سراہتاہوں جنہوں نے ہماری معیشت کی تعمیر اور بہتری کے لیے قابل ذکر کام کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خلیجی بحران کے تناظر میں ہم نئے اسباق سیکھیں، سرمایہ کار اب محفوظ تر منڈیوں کا جائزہ اور تجزیہ کر رہے ہیں اور پاکستان ایک ایسی منڈی ہے جہاں ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو باآسانی راغب کر سکتے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش، باہمی طور پر فائدہ مند، محفوظ اور مستحکم ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں ہمارے وزیر خزانہ اور دیگر اہم ارکان اقتصادی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر آپ کی رہنمائی اور مشورہ حاصل کرنا چاہیں گے کہ بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں کو پاکستان میں مزید فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس طرح راغب کیا جا سکتا ہے۔ یہ کردار صرف خودمختار قرضوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ سرمایہ کاری کے میدان میں بھی ہونا چاہیے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع انتہائی پرکشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نجکاری کے مشیر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے عمل میں کامیابی حاصل کی ہے، اب ہم کئی دیگر سرکاری اداروں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ ان اداروں کو نجی شعبے ہی کے ذریعے چلایا جانا چاہیے،یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم آپ کے ساتھ انتہائی قریبی تعاون کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی بہت خوشی ہوئی کہ آپ پاکستان کے لیے اجنبی نہیں ہیں، اسی لیے میں نے اپنے ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ وہ آپ کو پاکستان کے دورے کی ایک پرتپاک دعوت بھیجیں۔اس دعوت پر آپ اپنی سہولت کے مطابق دورے کی تاریخ طے کر سکیں اور اپنی جوانی کے ایام کی پاکستان سے وابستہ خوبصورت یادیں ایک بار پھر تازہ کر سکیں۔ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کو لندن سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کا مظہر ہے۔لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اورلندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب پیٹرنوسٹر سکوائر میں واقع اس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوتی ہے اور اس کے ذریعے لندن میں کاروباری دن کی ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے دورے کے دوران آج لندن میں دنیا کے معروف مالیاتی اداروں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بارکلیز کے ہیڈ آف پرائیویٹ بینک اینڈ ویلتھ مینجمنٹ یو کے محمد کمال سید سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
    شہباز شریف

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.