Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز مختلیف شہروں میں نا قص صفائی پر برہم قصورفیصل آباد اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایات پر پنجاب حکومت نے قصور، فیصل آباد
    اور اوکاڑا کے منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) کو عہدوں سے ہٹا دیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب سے ہٹائے جانے والے ایم ڈیز کو دیگر پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مختلف شہروں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق شکایات پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایم ڈیز کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔اعلامیے کے مطابق ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ افسرز(ایف ایم اوز) کی ٹریکنگ کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایف ایم اوز کی روزانہ مانیٹرنگ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلی نے ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسرز کی نگرانی کے لئے باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اینٹی لٹرنگ مہم کے تحت سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں بہتری کے لیے 15 روز کا ہدف مقرر کر دیا جبکہ پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کو بروقت ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے، تمام ڈویژنوں میں اینٹی لٹرنگ سکواڈز بھی متحرک ہیں، جن کی جانب سے 77 ہزار 137 انسپیکشنز کی گئیں اور 9 ہزار 353 وارننگز جاری کی گئیں۔بریفنگ کے مطابق اینٹی لٹرنگ سکواڈز نے گندگی پھیلانے پر 19 چالان جاری کیے، جبکہ لاہور میں بھی اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک ہے اور شہر میں 53 ہزار 186 انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔سیف سٹی کیمروں کے ذریعے 2 ہزار 156 ڈیجیٹل چالان بھی جاری کیے گئے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے 37 ہزار 852 مقامات پر بنز نصب کر دئیے گئے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب سے متعلق صوبے بھر میں 6 لاکھ 76 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.