لاہور (این این آئی)دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیراہتمام 41ویں سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس برائے خواتین آج(بدھ)30 ستمبر کو الحمرا ہال نمبر ایک، مال روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت ناظمہ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، دینی و علمی شخصیات اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی رہنما خواتین کانفرنس سے خطاب کریں گی۔کانفرنس سے مسلم لیگ کی رہنما شازیہ کامران،عظمیٰ زعیم قادری، جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور تحریک منہاج القرآن کی رہنما لبنیٰ مشتاق خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر حافظہ سعدیہ، ڈاکٹر پروین اور ڈاکٹر ناہید بخاری بھی سیرت النبی ۖ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔کانفرنس میں خواتین کی دینی، تعلیمی اور معاشرتی ذمہ داریوں، سیرت النبی ۖ کی روشنی میں خواتین کے کردار اور عصر حاضر میں اسلامی تعلیمات کی ضرورت و اہمیت سمیت مختلف موضوعات پر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس میں لاہور کے مختلف دینی مدارس اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ناظمات اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت کرے گی۔ جامعہ عرفہ للبنات، جامعہ عائشہ صدیقہ، جامعہ تعلیم القرآن، جامعہ باغ مدینہ، جامعہ محمدیہ فریدیہ، جامعہ حنفیہ نظامیہ رضویہ، جامعہ کشف العلوم، جامعہ نعمانیہ اور جامعہ غوثیہ سمیت دیگر مدارس کی ناظمات بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
