لاہور(جنرل رپورٹر) سرکاری کالجز کو سفری سہولیات کی فراہمی کا معاملہ،رواں سال سے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی، رواں مالی سال میں 25 سرکاری کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ گزشتہ سال 35 کالجز کو بسیں فراہم کی گئی تھیں۔ ڈی پی آئی کالجز کے مطابق متعلقہ کالجز کو فیول کی مد میں بجٹ سے متعلق پریشانی کا سامنا رہا۔ ماحول دوست پالیسی کے مدنظر کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی.
