لاہور (مہران اجمل خان سے) اربوں روپے کی سرجیکل ڈسپوزیبلز کی سرکاری خریداری میں مبینہ طور پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی سینٹرل پروکیورمنٹ میں ٹینڈر شرائط کی اچانک تبدیلیوں نے نئے تنازع کو جنم دے دیا۔ سابقہ ٹینڈرز میں غیر موجود شرائط کو موجودہ ٹینڈر کا حصہ بنا کر مقامی مینوفیکچررز کے لیے غیر ملکی سرٹیفکیٹس لازمی قرار دینے اور ٹیکنیکل و سیمپل ایویلیوایشن کا اختیار مکمل طور پر اینڈ یوزر کو دینے پر پروکیورمنٹ عمل کی غیرجانبداری اور مسابقتی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے، طبی آلات کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر کے معیار پر مقامی مینوفیکچررز نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ موجود ٹینڈر میں مقامی کمپنیوں کے لیے امریکی ایف ڈی اے یا یورپی سی ای مارک کی لازمی شرط عائد کرکے مقامی صنعت کے لیے مشکلات پیدا کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق طبی آلات کی خریداری میں جہاں متعلقہ ڈریپ قوانین کے تحت ضرورت نہ ہو وہاں غیر ملکی سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دینے کے بجائے ڈریپ لائسنس، اینلسٹمنٹ، رجسٹریشن، آئی ایس او 13485 اور متعلقہ جی ایم پی تقاضوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر میں ٹیکنیکل اور سیمپل ایویلیوایشن کا 100 فیصد انحصار اینڈ یوزر پر رکھنے کی شرط بھی قابلِ اعتراض ہے کیونکہ اس طریقہ کار سے دیگر متعلقہ عوامل جن میں سیمپل کا معیار، سابقہ کارکردگی اور سپلائر کا ٹریک ریکارڈ شامل ہیں نظرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ پیپرا رولز 2014 کے تحت ٹینڈر کی ٹیکنیکل و سیمپل ایویلیوایشن واضح، شفاف اور پہلے سے مقررہ معیار کے مطابق ہونی چاہییجبکہ رولز 10 مسابقت کو وسیع رکھنے اور کسی سپلائر کو ناجائز فائدہ یا نقصان نہ پہنچانے پر زور دیتا ہے۔ اسی لئے محض اینڈ یوزرکی صوابدید پر 100 فیصد ایویلیوایشن کے بجائے واضح تکنیکی معیار، سیمپل کوالٹی اور دیگر قابلِ پیمائش عوامل کو ٹینڈر دستاویز میں پہلے سے شامل کیا جانا چاہیے۔پنجاب پیپرا رولز 2014ء کے رولز 26 (2) کے تحت حکومتی پالیسی کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو ترجیح دینے کی گنجائش موجود ہے جسے ٹینڈر دستاویز میں واضح کیا جا سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
