اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت پاکستان کا صرف انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی اور قومی معیشت کا بھی اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر دبا ئومیں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینا ہوگی۔انٹرنیشنل کانفرنس آف لائف سٹائل میڈیسن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ صرف مزید اسپتال اور ڈاکٹرز بنانا بڑھتی ہوئی بیماریوں کے مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے احتیاط، بیماریوں سے بچا اور صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لائف اسٹائل میڈیسن کو پائیدار بنانا اور اس حوالے سے شعور ہر فرد تک پہنچانا ضروری ہے۔ لائف اسٹائل میڈیسن کے مضمون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں اقدامات کیے گئے ہیں۔مصطفی کمال نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی میں لائف اسٹائل میڈیسن کے کورس کی شمولیت اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مستقبل میں صحت کی سہولیات کی ضروریات مزید بڑھیں گی۔
بریکنگ نیوز
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
