Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی
    • حافظ نعیم الرحمن کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان
    • پشاور:جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان بنوقابل پروگرام سے فارغ التحصیل طلباء کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے سویڈن کی سفیر الگزینڈرہ برگ ملاقات کررہی ہیں۔
    • ملک کے مختلیف شہروں میں ائیندہ 4 روز بارش کا امکان
    • سونا مہنگا’ایکسپورٹ لائسنس میں مشکلات زیور بنانیوالی 40 فیصد ورکشاپس بند کراچی (بزنس رپورٹر) سونے کی قیمتوں میں باقی صفحہ6بقیہ نمبر 24 اضافے اور ایکسپورٹ لائسنس کے حصول میں مشکلات کے باعث پاکستان کی جیولری انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہوگئی، زیورات تیار کرنے والی تقریباً 40فیصد ورکشاپس بند ہوگئے، جس سے ہزاروں کاریگروں اور کاروبار سے وابستہ افراد کے روزگار کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سلور جیولری کی مانگ موجود ہونے کے باوجود مینوفیکچررز کو برآمدات کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔جیولری کے شعبے سے وابستہ ،آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے مطالبہ کیا ہے کہ سلور جیولری مینوفیکچررز کو آسان دستاویزی طریق کار کے تحت ایکسپورٹ لائسنس جاری کیے جائیں تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد بھی براہِ راست عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔
    • محکمہ اوقاف ملتان سرکل 2 ‘سرکاری رقوم بروقت بینک میں جمع کرا دی گئیں
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • میزان بینک نے ”گھر ہو تو اپنا” پروگرام کے تحت 49 ارب روپے کی فنانسنگ منظور کرلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول پر سبسڈی سکیم کے حوالے سے
    ہتر انتظامات کرنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کو تمغہ اور دیگر ارکان کو شیلڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک سکیم سے ایک کروڑ 94 لاکھ شہری مستفید ہوچکے، اس کے علاوہ انہوں نے سود سے پاک حج سیونگ پلان کی بھی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اجلاس کا مقصد پوری ٹیم کی محنت پر قوم کے سامنے خراج تحسین پیش کروں کہ کس طرح وفاق نے صوبوں کی مدد کے ساتھ پوری طرح یک جان ہو کر فیول سبسڈی کے اہم اقدام پر کام کیا، جس پر رسک تھا۔اجلاس کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے اس کے لیے جو کاوشیں کی ہیں، آج وہ رنگ لائی ہیں، وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا، ان کی ٹیم نے پورا تعاون کیا، جس کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ فروری میں جب یہ جنگ شروع ہوئی تھی تو اسی طرح کی اسکیم شروع کی تھی، جس کے لیے صوبوں نے انتظامی اور مالی طور پر بھرپور ساتھ دیا تھا اور اس وقت 13 لاکھ ٹوکن جاری ہوئے تھے اور اس دفعہ بھی خدشہ تھا کہ کہیں ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار نہ ہوجائے لیکن اللہ نے برکت ڈالی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی کاوشیں مل کر جو لوگ اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں اس کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، ایک کروڑ کا مطلب ہے کہ چاہے موٹر سائیکل ہیں یا چنگ چی یا 800 سی سی گاڑی ہے، ایک کروڑ افراد نے پیٹرول پمپ پر دو ہزار مہینہ فائدہ حاصل کیا اور کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ دیکھا جائے تو 5 کروڑ افراد نے فائدہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر شزا فاطمہ، ان کے سیکریٹری اور ٹیم، احسن اقبال، احد چیمہ اور عطا اللہ تارڑ، بلال کیانی، مشرف رسول اور آئی ٹی کے دیگر تمام ساتھیوں کا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔صوبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے اور شکریہ ادا کیا ہے، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، صوبے اور وفاق نے مل کر کام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں شزا فاطمہ کے لیے 23 مارچ میں تمغے کا اعلان کر رہا ہوں اور دیگر کو شیلڈز دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار ریڈیم واوچرز ہیں، اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، مجموعی طور پر دو کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، جس میں ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن پر شہریوں نے رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان اعداد وشمار میں شامل 92 لاکھ 70 ہزار لوگوں نے دوبار ٹوکن حاصل کیے، تقریباً 96 فیصد موٹرسائیکل سواروں نے اسکیم سے فائدہ حاصل کیا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عازمین حج کی سہولت اور حج کی قبل از منصوبہ بندی کے لیے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، وزارت خزانہ اور قومی بچت کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عازمین حج کے لیے سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی سیکریٹری ابرار احمد مرزا کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارت خزانہ، مرکزی قومی بچت اور حج ونگ کے نمائندہ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ حج سیونگ پلان کے تحت عازمین حج کو مقدس سفر کی تیاری کے لیے پیشی اور باقاعدہ بچت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مجوزہ نظام کے ذریعے عازمین حج ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ بنیاد پر رقم جمع کرا سکیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق بچت کی مدت کے انتخاب، فنڈز کی فیملی ٹرانسفر، کسی بھی وقت بلا کٹوتی رقم کی واپسی سمیت دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ حج سیونگ پلان کا بنیادی مقصد عازمین حج کو سفر حج کے اخراجات کے لیے بروقت اور منظم مالی منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا، بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ اور مقدس سفر کی تیاری مزید آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے منظور شدہ سمری کے مطابق اس کے قواعد و ضوابط دو ماہ کے اندر تیار کر لیں، قواعد میں حج سیونگ فنڈ کے ساتھ عمرہ سیونگ اسکیم اور مذہبی زیارات سیونگ سکیم کی گنجائش بھی رکھی جائے۔ابتدائی طور پر وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے باہمی اشتراک سے تیار کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل نظام حج کی مالی منصوبہ بندی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا جو حکومتی وژن کے مطابق حج انتظامات کو ڈیجیٹائز کرنے کی ایک کڑی ہے۔منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ حج سیونگ پلان کے طریقہ کار، اہلیت، مدت، ڈیجیٹل سہولیات اور دیگر متعلقہ تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

      سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے

      حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.